قومی

PM Modi will flag off 4 new vande bharat trains: وزیر اعظم مودی 8 نومبر کو کریں گے وارانسی کا دورہ ، 4 نئی وندے بھارت ٹرینوں کو دکھائیں گے ہری جھنڈی

بھارت کی جدید ریل انفراسٹرکچر کے فروغ کی سمت ایک اہم قدم کے طور پر وزیر اعظم نریندر مودی 8 نومبر کو صبح تقریباً 8 بج کر 15 منٹ پر وارانسی کا دورہ کریں گے اور چار نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں بنارس–کھجوراہو، لکھنؤ–سہارنپور، فیروزپور–دہلی اور ایرناکولم–بینگلورو کے راستوں پر چلیں گی۔ یہ ٹرینیں اہم مقامات کے درمیان سفر کے وقت میں نمایاں کمی لائیں گی، علاقائی نقل و حمل میں اضافہ کریں گی، سیاحت کو فروغ دیں گی اور ملک بھر میں اقتصادی سرگرمیوں کو مضبوط کریں گی۔

بنارس–کھجوراہو وندے بھارت ایکسپریس

یہ ٹرین اس روٹ پر براہ راست رابطہ فراہم کرے گی اور موجودہ خصوصی ٹرینوں کے مقابلے میں تقریباً 2 گھنٹے 40 منٹ کا وقت بچائے گی۔ بنارس–کھجوراہو وندے بھارت ایکسپریس ہندوستان کے چند اہم مذہبی اور ثقافتی مقامات جیسے وارانسی، پریاگ راج، چترکوٹ اور کھجوراہو کو جوڑے گی۔ یہ ربط نہ صرف مذہبی و ثقافتی سیاحت میں اضافہ کرے گا بلکہ زائرین اور عام مسافروں کو یونیسکو کے عالمی ورثہ مقام کھجوراہو تک تیز، جدید اور آرام دہ سفر مہیا کرے گا۔

لکھنؤ–سہارنپور وندے بھارت ایکسپریس

لکھنؤ–سہارنپور وندے بھارت ایکسپریس تقریباً 7 گھنٹے 45 منٹ میں سفر مکمل کرے گی، جس سے ایک گھنٹے تک کا وقت بچے گا۔ اس ٹرین سے لکھنؤ، ستّار پور، شاہجہان پور، بریلی، مرادآباد، بجنور اور سہارنپور کے مسافروں کو خاص فائدہ ہوگا۔ اسی کے ساتھ روڑکی کے راستے ہریدوار تک رسائی بھی بہتر ہوگی۔ یہ سروس وسطی اور مغربی اتر پردیش میں تیز اور آسان بین الاضلاعی سفر کو ممکن بناتے ہوئے علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

فیروزپور–دہلی وندے بھارت ایکسپریس

فیروزپور–دہلی وندے بھارت اس روٹ پر سب سے تیز چلنے والی ٹرین ہوگی، جو اپنا سفر صرف 6 گھنٹے 40 منٹ میں مکمل کرے گی۔ یہ ٹرین قومی دارالحکومت دہلی اور پنجاب کے اہم شہروں بشمول فیروزپور، بٹھنڈا اور پٹیالہ کے درمیان رابطے کو مضبوط کرے گی۔ اس کے ذریعے تجارت، سیاحت اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا، سرحدی علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا اور قومی منڈیوں کے ساتھ بہتر انضمام ممکن ہوگا۔

ایرناکولم–بینگلورو وندے بھارت ایکسپریس 2 گھنٹے سے زیادہ وقت بچائے گی

جنوبی بھارت میں ایرناکولم–بینگلورو وندے بھارت ایکسپریس سفر کے وقت میں 2 گھنٹے سے زیادہ کی کمی لائے گی، جس کے بعد یہ سفر تقریباً 8 گھنٹے 40 منٹ میں مکمل ہوگا۔ ایرناکولم–بینگلورو وندے بھارت ایکسپریس اہم آئی ٹی اور تجارتی مراکز کو جوڑے گی، جس سے پیشہ ور افراد، طلبہ اور سیاحوں کے لیے تیز، آرام دہ اور بہتر سفر کا راستہ فراہم ہوگا۔ یہ روٹ کیرالہ، تمل ناڈو اور کرناٹک کے درمیان معاشی سرگرمیوں اور سیاحت کو فروغ دے گا، جس سے علاقائی ترقی اور باہمی تعاون کو تقویت ملے گی۔وزیرِ اعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ عالمی معیار کی ریل خدمات کے ذریعے شہریوں کو آسان، تیز اور زیادہ آرام دہ سفر فراہم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت یہ ایک اور اہم کامیابی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

7 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

7 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

8 hours ago