وزیر اعظم نریندر مودی 22 مئی کو راجستھان کے بیکانیر کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ آپریشن سندور کی تکمیل کے بعد یہ وزیر اعظم مودی کا راجستھان کا پہلا دورہ ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی میں راجستھان کے سرحدی علاقوں میں پاکستان نے ڈرونز حملے کرنے کی کوشش کی تھی، جنھیں ہندوستانی فوج نے ناکام بنا دیا تھا۔
وزیر اعظم مودی کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہونے والا ہے جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کے بعد کشیدگی میں کمی آئی ہے۔ اس دورے کے دوران وزیر اعظم مودی ایک ڈیجیٹل ایونٹ کے ذریعے ملک بھر میں امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت بننے والے متعدد ریلوے اسٹیشنوں کا افتتاح کریں گے۔
عوام سے کریں گے خطاب
مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو اور راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما اس موقع پر وزیر اعظم کے ساتھ ہوں گے۔ دورے سے پہلے مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال، دیگر مرکزی اور ریاستی وزراء کے ساتھ تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے 17 مئی کو بیکانیر جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے 15 مئی کو وزیر اعظم کے دفتر سے باضابطہ نوٹیفکیشن موصول ہونے کے بعد اپنے انتظامات شروع کر دیے۔
واضح رہے کہ بیکانیر ڈویژن نے امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے ایک حصے کے طور پر دو جدید ریلوے اسٹیشنوں ڈبوالی اور گوگامیڈی کو تیار کیا ہے۔ بیکانیر کے لال گڑھ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن بھی تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور جودھ پور ڈویژن میں دشنوک اسٹیشن کی تعمیر بھی مکمل ہو چکی ہے۔ وہیں مجموعی طور پر بیکانیر ڈویژن میں 22 اسٹیشنوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی نوجوان اسپنر ویشنوِی شرما نے آئی سی سی ویمنز ون…
ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ پرلے میزائل کا اڈیشہ کے چندی پور میں…
اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے انڈیا اتحاد میں شمولیت کے معاملے پر سیاسی…
اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…
تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…
دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…