قومی

PM Modi will launch Bihar’s Mukhyamantri Mahila Rojgar Yojana: وزیراعظم مودی’’وزیراعلیٰ مہیلا روزگار یوجنا‘‘ اسکیم کا کل کریں گے آغاز، بہار کی 75 لاکھ خواتین کو ملیں گے 10,000 روپے

وزیراعظم نریندر مودی 26 ستمبر کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بہار کی نئی اسکیم ’’وزیر اعلیٰ مہلا روزگار یوجنا‘‘ کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم مودی براہ راست بہار کی 75 لاکھ خواتین کے بینک کھاتوں میں فی کس 10,000 روپے منتقل کریں گے۔ اس اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 7,500 کروڑ روپے تقسیم ہوں گے۔

خواتین کو خود انحصار بنانے کی کوشش

یہ اسکیم خواتین کو آتم نربھر (خود کفیل) بنانے اور ان کے لیے خود روزگاری اور ذریعہ معاش کے مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے شروع کی گئی ہے۔ اس کا دائرہ کار یونیورسل ہوگا یعنی ریاست کے ہر خاندان کی ایک خاتون کو مالی مدد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنی مرضی کے مطابق کوئی روزگار یا ذریعہ معاش شروع کر سکیں۔

مرحلہ وار مالی معاونت

اس اسکیم کے تحت ابتدائی طور پر 10,000 روپے کی گرانٹ دی جائے گی۔ تاہم آئندہ مرحلوں میں خواتین کو 2 لاکھ روپے تک کی اضافی مالی امداد دینے کا بھی امکان رکھا گیا ہے، تاکہ وہ اپنے کاروبار کو مزید وسعت دے سکیں۔

کمیونٹی ڈرائیو ماڈل

یہ پروگرام ایک کمیونٹی ڈرائیو ماڈل پر مبنی ہوگا، جہاں مالی مدد کے ساتھ ساتھ سیلف ہیلپ گروپس (SHGs) سے جڑے کمیونٹی ریسورس پرسنز تربیت اور رہنمائی فراہم کریں گے۔ خواتین کی مصنوعات کی فروخت کو بڑھانے کے لیے ریاست میں گاؤں کے ہاٹ بازار کو مزید ترقی دی جائے گی۔

کن خواتین کو فائدہ ملے گا؟

اس اسکیم کے تحت درج ذیل خواتین مستفید ہوں گی: 18 سے 60 سال کی خواتین۔ وہ خواتین جو سیلف ہیلپ گروپس (SHGs) سے جڑی ہوئی ہیں۔ کوئی بھی بالغ، غیر شادی شدہ یا یتیم خاتون۔

نتیش کمار کی پہل اور انتخابی پس منظر

ذرائع کے مطابق بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے وزیراعظم نریندر مودی کو اس اسکیم کے آغاز کے لیے مدعو کیا ہے۔ نتیش کمار 2005 سے خواتین کے بااختیار بنانے پر زور دیتے رہے ہیں۔ 2006 میں خواتین کے لیے 50 فیصد ریزرویشن کا اعلان بھی انہی کی حکومت نے کیا تھا۔ اس نئی اسکیم کے تحت ریاست کے 11 لاکھ سیلف ہیلپ گروپس کو فائدہ ہوگا، جس سے براہِ راست 1.4 کروڑ خواتین متاثر ہوں گی۔ یہ قدم بہار اسمبلی انتخابات سے محض دو ماہ قبل اٹھایا جا رہا ہے، جسے ریاستی سیاست میں ایک بڑا انتخابی اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Shiva Sharma Murder Case: شردھا دوبے کی اب جیل میں گزرے گی رات، عدالت نے تینوں ملزمین کو 10 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا

پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…

59 minutes ago

Amit Shah targets Arvind Kejriwal: کیجریوال کے کٹ آؤٹ کو AIIMS میں کیوں داخل کرانا پڑا؟ امت شاہ نے بھرے اسٹیج سے سب کو بتایا

دوارکا میں 8,941 کروڑ روپے کے یمنا پروجیکٹس کا افتتاح کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ…

1 hour ago

Netanyahu Invites PM Modi: نیتن یاہو نے پی ایم مودی سے فون پر کی بات، یوم آزادی پر کیپٹن اسمت مچھار کے ساتھ مشعل روشن کرنے کی دی دعوت

اسرائیلی وزیر اعظم نے کیپٹن اسمت مچھار کو ’بھارت کا بہادر پائلٹ‘ قرار دیا۔ دونوں…

2 hours ago