قومی

PM Modi to Visit Assam: وزیراعظم مودی 14 فروری کو آسام میں ایمرجنسی لینڈنگ سہولت کا کریں گے افتتاح،رافیل اور سخوئی فائٹر طیارے دکھائیں گے بھارتی فضائیہ کی طاقت

نئی دہلی: مستقبل میں دو محاذوں پر جنگ کے خدشات کے پیش نظر بھارت اپنی دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے میں مصروف ہے۔ اسی سلسلے میں ملک کے مختلف حصوں میں قومی شاہراہوں پر ایمرجنسی لینڈنگ فیسلٹی کی تعمیر کا کام تیزی سے کیا جا رہا ہے، تاکہ ہنگامی حالات میں فضائیہ کو متبادل رن وے دستیاب ہو سکیں۔ آسام کے ڈبروگڑھ ضلع کے موران علاقے میں ایسی ہی ایک جدید ایمرجنسی لینڈنگ سہولت مکمل کر لی گئی ہے۔ دفاعی حکام کے مطابق ڈبروگڑھ کے موران سے گزرنے والی نیشنل ہائی وے نمبر 2 پر 4.2 کلومیٹر طویل ایئر اسٹرپ تیار کی گئی ہے۔ یہ شمال مشرقی بھارت میں ایکسپریس وے پر بننے والی پہلی ایمرجنسی لینڈنگ فیسلٹی ہے۔اس اہم منصوبے کا افتتاح 14 فروری کو وزیراعظم نریندر مودی کریں گے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر بھارتی فضائیہ اپنی طاقت کا شاندار مظاہرہ بھی کرے گا۔ رافیل اور سخوئی 30 ایم کے آئی فائٹر جیٹ اس ایئر اسٹرپ پر ٹچ اینڈ گو ڈرل انجام دیں گے، جبکہ فکسڈ وِنگ ٹرانسپورٹ طیارے سی 130 جے سپر ہرکیولس اور اے این 32 اسی اسٹرپ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی مشق کریں گے۔

قابل ذکر بات یہ  ہے کہ اس سے قبل 16 نومبر 2021 کو وزیراعظم مودی نے اتر پردیش کے سلطان پور کے قریب پوروانچل ایکسپریس وے پر بنی ایئر اسٹرپ کا افتتاح کیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم خود سی 130 جے سپر ہرکیولس طیارے کے ذریعے اس اسٹرپ پر اترے تھے۔بھارتی فضائیہ جہاں نئے فائٹر جیٹس، جدید ہتھیاروں، ایئر بیسز، ہیلی پیڈز اور جدید آلات کے ذریعے اپنی صلاحیت میں اضافہ کر رہی ہے، وہیں مرکزی حکومت کی وزارت برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہیں قومی شاہراہوں پر ایمرجنسی لینڈنگ سہولتوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔پارلیمنٹ میں ایک سوال کے جواب میں وزارت نے بتایا تھا کہ بھارتی فضائیہ نے ملک بھر میں 28 ایمرجنسی لینڈنگ فیسلٹی کی نشاندہی کی ہے۔ ان میں آسام میں 5، مغربی بنگال میں 4، راجستھان، آندھرا پردیش اور گجرات میں 3، 3، تمل ناڈو، بہار، جموں و کشمیر اور ہریانہ میں 2، 2 جبکہ پنجاب اور اتر پردیش میں ایک ایک ایمرجنسی لینڈنگ فیسلٹی شامل ہے۔

ان میں سے کئی سہولتیں مکمل ہو چکی ہیں اور ان کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا جا چکا ہے۔ قومی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتیں اسٹیٹ ہائی ویز پر بھی ایسی سہولتیں تیار کر رہی ہیں۔گزشتہ سال آندھرا پردیش کے بپتلا ضلع کے اڈنکی میں نیشنل ہائی وے نمبر 16 پر بنی ایمرجنسی لینڈنگ فیسلٹی کو فعال کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 2016 میں دہلی آگرہ اور 2017 میں لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر اناؤ کے قریب بھارتی فضائیہ ایسی مشقیں انجام دے چکی ہے۔ راجستھان میں بھارت پاکستان سرحد کے نزدیک بھی قومی شاہراہ پر ایمرجنسی ایئر اسٹرپ کا افتتاح کیا جا چکا ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق جنگ کی صورت میں دشمن کی پہلی کوشش ایئر بیسز کو نشانہ بنانے کی ہوتی ہے، ایسے میں یہ ہائی وے ایمرجنسی لینڈنگ اسٹرپس متبادل رن وے کے طور پر انتہائی اہم ثابت ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ فضائی جنگ کے دوران اگر کسی فائٹر جیٹ میں ایندھن کم ہو جائے اور وہ ایئر بیس تک نہ پہنچ سکے تو وہ محفوظ طریقے سے ان اسٹرپس پر لینڈ کر سکتا ہے۔ قدرتی آفات کے وقت امدادی اور بچاؤ کارروائیوں میں بھی ان رن ویز کا مؤثر استعمال ممکن ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

7 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

7 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

8 hours ago