PM Narendra Modi Japan Visit: وزیراعظم نریندر مودی جی-7 سمٹ میں شامل ہونے کے لئے جلد ہی جاپان کا دورہ کریں گے۔ شیڈول کے مطابق، وزیراعظم مودی 19 سے 21 مئی تک جاپان کے دورے پر ہوں گے۔ جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے وزیراعظم مودی کو اس سمٹ میں حصہ لینے کے لئے مدعو کیا ہے۔ جی-7 سمٹ کی صدارت جاپان کر رہا ہے۔
سربراہی اجلاس کے دوران جی-7 سمٹ میں، وزیراعظم مودی شراکت دارممالک کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے، جن میں امن، استحکام اورپائیدارسیارے کی خوشحالی، خوراک، کھاد اورتوانائی کی حفاظت، صحت، صنفی مساوات، موسمیاتی تبدیلی اورماحولیات، لچکدارمسائل جیسے بنیادی ڈھانچے اورترقیاتی تعاون شامل ہیں۔ سربراہی اجلاس کے علاوہ پی ایم مودی اس میں شرکت کرنے والے کچھ لیڈروں کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔
جیمس ماراپے کے ساتھ
جاپان کے بعد وزیراعظم مودی پاپوا نیو گنی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پورٹ موریسبی پہنچیں گے۔ یہاں وہ 22 مئی کو پاپوا نیوگنی کے وزیراعظم جیمس ماراپے کے ساتھ مشترکہ طور پر فورم فار انڈیا-پیسیفیک آئی لینڈس کوآپریشن کے تیسرے سربراہی اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ پاپوا نیو گنی میں وزیراعظم مودی کے دوطرفہ پروگرام رہیں گے، جن میں وہاں کے گورنر جنرل سرباب ڈاڈے اور وزیر اعظم جیمس ماراپے کے ساتھ ان کی میٹنگیں کریں گے۔ کسی ہندوستانی وزیراعظم کی طرف سے یہ پاپوا نیوگنی کا پہلا دورہ ہوگا۔
کواڈ لیڈرس سمٹ میں شامل ہوں گے وزیراعظم
وزیراعظم مودی 22 سے 24 مئی کے دوران کواڈ لیڈرس سمٹ میں حصہ لینے کے لئے آسٹریلیا کے سڈنی دورہ پر ہوں گے۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھنی البنیز کی دعوت پروزیراعظم مودی کے علاوہ امریکی صدرجوبائیڈن اورجاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا بھی اجلاس میں شامل ہو رہے ہیں۔ یہ سربراہی اجلاس لیڈران کو ہند-بحرالکاہل کے خطے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کرنے اورایک آزاد، کھلے اورایک جامع انڈوپیسفک کے وژن کوآگے بڑھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ہندوستانی برادری کو خطاب کریں گے وزیراعظم
وزیراعظم مودی کی آسٹریلیائی اعظم البنیزکے ساتھ 24 مئی کوایک دوطرفہ میٹنگ ہوگی۔ وزیراعظم 23 مئی کو سڈنی میں ایک کمیونٹی تقریب میں آسٹریلیائی سی ای او اور کاروباری شخصیات سے بات چیت کریں گے اورہندوستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے۔
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…