نئی دہلی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پیر کے روز بھارت پہنچے۔ دہلی ہوائی اڈے پر وزیراعظم نریندر مودی نے خود موجود رہ کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ اپنے ’’بھائی‘‘ کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے آئے ہیں۔
وزیراعظم کا خیرمقدم پیغام
وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا: ’’میں اپنے بھائی، متحدہ عرب امارات کے صدر، عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کا استقبال کرنے کے لیے ہوائی اڈے گیا۔ ان کا یہ دورہ بھارت اور یو اے ای کے درمیان مضبوط دوستی اور قریبی تعلقات کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ میں ان کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا منتظر ہوں۔‘‘
مختصر مگر اہم دورہ
وزارت خارجہ کے مطابق، شیخ محمد بن زاید النہیان محض ڈیڑھ گھنٹے کے مختصر دورے پر بھارت آئے۔ طے شدہ پروگرام کے تحت وہ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات اور بات چیت کے بعد شام میں ہی بھارت سے روانہ ہوگئے۔ یہ دورہ وزیراعظم مودی کی دعوت پر انجام پا رہا ہے۔
عالمی حالات کے تناظر میں ملاقات
یو اے ای کے صدر کا یہ مختصر دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب عالمی سیاست میں خاصی بے چینی پائی جا رہی ہے۔ ایک طرف وینزویلا اور گرین لینڈ کے معاملے پر امریکہ، چین اور روس کے درمیان کشیدگی ہے، تو دوسری جانب ایران میں حالات تشویشناک بتائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یو اے ای اور سعودی عرب کے درمیان بھی تناؤ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ایسے میں بھارت اور یو اے ای کے اعلیٰ قیادت کے درمیان ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارت-یو اے ای تعلقات کی مضبوط بنیاد
شیخ محمد بن زاید النہیان بطور صدر تیسری بار بھارت کے دورے پر آئے ہیں، جبکہ گزشتہ دس برسوں میں یہ ان کا پانچواں بھارت دورہ ہے۔ وزارت کے مطابق، مالی سال 2024-25 میں بھارت اور یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تجارت 100.06 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی، جو کہ 19.6 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ اس کے ساتھ یو اے ای، بھارت کے اہم تجارتی شراکت داروں میں شامل ہو گیا ہے۔
تعلقات کی نئی بلندی
واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں میں بھارت اور یو اے ای کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسی مضبوط رشتے کی علامت کے طور پر، وزیر اعظم نریندر مودی کو 2019 میں یو اے ای کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’آرڈر آف زاید‘ سے نوازا جا چکا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
دوسری جانب ون ڈے سیریز میں بھارت کو سخت ٹکر دینے کے بعد ویسٹ انڈیز…
روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…