مالے: وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو اپنی دو ملکی دورے کے دوسرے مرحلے میں مالدیپ کے دارالحکومت مالے پہنچے، جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ صدر محمد معیزو اور حکومت کے سینئر وزراء نے ہوائی اڈے پر ان کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم کی آمد پر بھارتی برادری نے ’وندے ماترم‘ اور ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعروں سے ماحول کو گرما دیا، اور ان کے اعزاز میں ایک ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا، جسے وزیر اعظم مودی نے صدر معزو کے ہمراہ دیکھا۔
بھارتی برادری سے ملاقات
وزیراعظم نے مالدیپ میں مقیم بھارتی برادری سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے ان سے ملنے پر خوشی اور جوش کا اظہار کیا۔ شہر مالے کو بھارتی جھنڈوں، رنگ برنگے بینروں اور پوسٹروں سے سجایا گیا، جس سے ماحول میں ایک تہوار جیسا رنگ پیدا ہو گیا۔
آزادی کی 60ویں سالگرہ پر خصوصی مدعو
یہ دورہ مالدیپ کی 60ویں یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر ہو رہا ہے، جس میں وزیراعظم مودی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔ اس موقع پر بھارت اور مالدیپ کے درمیان سفارتی تعلقات کی بھی 60ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
باہمی تعلقات میں نئی توانائی
وزیراعظم مودی اور صدر محمد معزو کے درمیان اہم دو طرفہ بات چیت بھی ہوگی، جس میں ترقیاتی امداد، بنیادی ڈھانچے کے منصوبے اور ہنگامی تعاون جیسے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر غور کیا جائے گا۔ مالدیپ صدر کے آفس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا: وزیراعظم نریندر مودی کا یہ تاریخی دورہ ان کی تیسری مدت اقتدار کے بعد مالدیپ کا پہلا دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔ یہ دورہ نہ صرف سفارتی تعلقات کی ایک مضبوط بنیاد کو ظاہر کرتا ہے بلکہ خطے میں بھارت کی نرم طاقت اور ہمسایہ دوستی کی مثال بھی پیش کرتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…
گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…
بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…
انٹرنیشنل پریاگ راج فلم فیسٹیول 2026 کا شاندارانعقاد ایم این آئی ٹی آڈیٹوریم میں ہوا۔…
مہاتما جیوتی با پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی نے کئی بڑے فیصلے کئے ہیں۔ اب یونیورسٹی…
مسابقہ میں کشمیرسے کنیاکماری تک سے تقریباً 600 سے زائد حفاظ وقراء اس کے کل…