قومی

Parliament Attack Anniversary: پارلیمنٹ دہشت گرد حملے کی 24ویں برسی پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ان لیڈروں نے شہداء کو پیش کی خراج عقیدت

وزیر اعظم نریندر مودی سمیت متعدد اراکینِ پارلیمنٹ نے ہفتہ کے روز 2001 میں پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 13 دسمبر 2001 کو جیشِ محمد کے پانچ دہشت گردوں نے پارلیمنٹ احاطے کو نشانہ بنایا تھا، جس میں دہلی پولیس کے چھ جوان، پارلیمنٹ سکیورٹی سروس کے دو اہلکار اور ایک مالی شہید ہو گئے تھے۔ حملے کے دوران سکیورٹی فورسز نے پانچوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ بھارت اس جان لیوا حملے کی آج 24ویں برسی منا رہا ہے۔

13 دسمبر 2001 کے حملے کی پوری داستان

نائب صدر سی پی رادھا کرشنن بھی پارلیمنٹ احاطے میں منعقدہ تقریب میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے۔ اس موقع پر مرکزی وزراء کرن رجیجو، پیوش گوئل، جتیندر سنگھ اور ارجن رام میگھوال، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، کانگریس رکنِ پارلیمنٹ پرینکا گاندھی اور دیگر اراکینِ پارلیمنٹ موجود تھے۔13 دسمبر 2001 کو جیشِ محمد کے پانچ دہشت گرد وزارت داخلہ اور پارلیمنٹ کے فرضی اسٹیکرز لگی گاڑی میں پارلیمنٹ احاطے میں داخل ہوئے تھے۔ اگرچہ واقعے سے تقریباً 40 منٹ پہلے ہی راجیہ سبھا اور لوک سبھا کی کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی، قابل  ذکر بات یہ ہے کہ  اس وقت کے وزیر داخلہ ایل کے آڈوانی اور اس وقت کے وزیر مملکت برائے دفاع  ہرین  پاٹھک سمیت کئی اراکینِ پارلیمنٹ اور اعلیٰ سرکاری افسران ان سو سے زائد افراد میں شامل تھے، جو اس وقت عمارت کے اندر موجود سمجھے جاتے ہیں۔

دہشت گرد جدید ہتھیاروں سے لیس تھے اور فرضی شناختی اسٹیکرز کی مدد سے سکیورٹی حصار توڑنے میں کامیاب ہو گئے۔ سی آر پی ایف کی کانسٹیبل کملیش کماری پہلی اہلکار تھیں جنہوں نے دہشت گردوں کو دیکھا اور خطرے کا الارم بجایا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ حملہ آوروں کی گولی کا نشانہ بن کر وہ موقع پر ہی شہید ہو گئیں۔ بعد ازاں سکیورٹی فورسز نے تمام دہشت گردوں کو مار گرایا۔ اس حملے میں مجموعی طور پر نو افراد جاں بحق اور کم از کم سترہ دیگر زخمی ہوئے، جب کہ احاطے میں موجود تمام وزراء اور اراکینِ پارلیمنٹ محفوظ رہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

اے ایم یو اسٹوڈنٹس یونین کی بحالی کے مطالبے کی حمایت، سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے طلباء کے دھرنے اور بھوک ہڑتال کو حق بجانب قرار دیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…

6 hours ago

Slap Case Delhi: ’یہ دیش تمہارے پِتا جی کا نہیں…‘ پرویش ورما پر برسے اروند کیجریوال، گرفتاری کا کیا مطالبہ

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ…

6 hours ago

Iran IRGC Warns US: ایران کے آئی آر جی سی کا امریکی صدر ٹرمپ کو انتباہ، جنگ ہوئی تو تباہی بحر ہند تک پھیلے گی

ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…

7 hours ago