قومی

PM Modi to visit Tamil Nadu on March 1: وزیراعظم نریندر مودی کا یکم مارچ کو تمل ناڈو دورہ، 7 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے آغاز

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی یکم مارچ کو تمل ناڈو اور پڈوچیری کے دورے پر جائیں گے، جہاں وہ عوامی جلسوں سے خطاب کرنے کے ساتھ ساتھ 7,000 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے جمعہ کے روز اس کی معلومات دی۔ وزیراعظم ہفتہ کی شام چنئی پہنچیں گے، جبکہ اتوار کے روز پڈوچیری میں 2,700 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد انجام دیں گے۔

اتوار کی دوپہر بعد وزیراعظم مدورائی جائیں گے، جہاں وہ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے 4,400 کروڑ روپے سے زیادہ کے منصوبوں کا آغاز کریں گے۔ اسی روز شام تقریباً 4 بجے وہ مدورائی کے تروپرن کنڈرم میں واقع ارولمیگو سبرامنیا سوامی مندر میں پوجا اور عبادت بھی کریں گے۔

وزیراعظم این ایچ-332 اے کے مرکنم۔پڈوچیری سیکشن اور این ایچ-87 کے پرمکُڈی۔رامناتھ پورم سیکشن کو چار لین سڑک میں تبدیل کرنے کے منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ مراکنم۔پڈوچیری سیکشن کی توسیع سے پڈوچیری کے شہری علاقوں میں ٹریفک جام کم ہوگا اور سفر کا وقت تقریباً 50 فیصد کم ہو کر 30 منٹ رہ جائے گا۔

بیان کے مطابق وزیراعظم ریاست میں مسافروں کی سہولت بڑھانے، آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے اور ریل رابطہ نظام کو مضبوط کرنے کے مقصد سے ریلوے انفراسٹرکچر سے متعلق متعدد منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت تمل ناڈو کے آٹھ جدید طرز پر ترقی یافتہ ریلوے اسٹیشنوں کا افتتاح کیا جائے گا، جن میں موراپّور، بومّیڈی، سری ویلی پُتّور، شولونداں، مناپارائی، پولّاچی جنکشن، کارائیکُڈی جنکشن اور ترووارور جنکشن شامل ہیں۔

پڈوچیری میں وزیراعظم ملک کو 750 ایکڑ پر مشتمل کراسور۔سیڈاراپیٹ انڈسٹریل اسٹیٹ بھی وقف کریں گے۔ اس صنعتی علاقے میں فارما پارک، ٹیکسٹائل پارک، آئی ٹی پارک، آئی آئی ٹی مدراس کا جدید تحقیق و ترقی مرکز اور جپمر کی جدید طبی سہولیات قائم کی جائیں گی، جس سے خطے میں صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

MLC Election 2026: ایم ایل سی انتخابات، یوپی، بہار سمیت 4 ریاستوں میں ووٹنگ، 27 اکتوبر کو نتائج کا اعلان

نئی دہلی : اتر پردیش، بہار، مہاراشٹر اور کرناٹک میں قانون ساز کونسل کی 28…

1 hour ago

Jio IPO Last Day: جیو آئی پی او میں سرمایہ کاری کا آج آخری دن، لسٹنگ پر کتنے منافع کی امید؟

جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ کے آئی پی او میں بولی لگانے کی آخری تاریخ 23…

2 hours ago

Wings Over Ganga Air Show: کاشی کے آسمان پر رافیل اور سخوئی کی گھن گرج، ونگز اوور گنگا‘ ایئر شو میں فضائیہ کے کرتب نے کیا مسحور

فضائی مظاہرے میں شامل ’پرچنڈ فارمیشن‘ نے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت، تیاری اور درست…

3 hours ago

Role Models: چین میں مشہور شخصیات کے بجائے سائنس دانوں کے پوسٹر، تاکہ بچے انہیں اپنا رول ماڈل بنا سکیں

ان پوسٹروں میں راکٹ سائنس دان چیان شوسن، جوہری طبیعیات کے ماہر ڈینگ جیاشیان، زرعی…

5 hours ago