یوگی آدتیہ ناتھ نے گریٹر نوئیڈا میں 25 سے 29 ستمبر تک منعقد ہونے والے اُتر پردیش انٹرنیشنل ٹریڈ شو (UPITS) کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر کے مطابق اس بار 2,500 سے زائد نمائش کنندگان نے رجسٹریشن کروائی ہے جب کہ 500 سے زائد غیر ملکی خریدار اس نمائش میں حصہ لیں گے۔ اس بار خاص طور پر کھادی کو فیشن شو کے ذریعے نمایاں کیا جائے گا۔ پیر کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اس بار 2,500 سے زائد نمائش کنندگان رجسٹرڈ ہوئے ہیں اور 500 سے زیادہ غیر ملکی خریدار بھی شرکت کریں گے۔ نمائش کی نمایاں خصوصیات میں کھادی پر مبنی فیشن شو شامل ہے۔‘‘
وزیر اعظم مودی کریں گے شو کا افتتاح
وزیر اعلیٰ کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اس شو کا افتتاح کریں گے اور اس بار روس شراکت دار ملک کے طور پر حصہ لے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’سالانہ ایونٹ UPITS دنیا بھر سے کاروباریوں، صنعتکاروں اور تاجروں کو اُتر پردیش کی دستکاری، کھانوں اور ثقافت سے روشناس کراتا ہے۔ اس کا تیسرا ایڈیشن 25 سے 29 ستمبر 2025 کو بھارت ایکسپوژشن مارٹ، گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہوگا، جس کا افتتاح وزیراعظم مودی کریں گے۔ روس شراکت دار ملک ہوگا۔‘‘
واضح رہے کہ UPITS 2025 کا مقصد حکومت کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا اور ریاست کی شناخت نئی صنعتکاری پالیسیوں، سرمایہ کاری کے فروغ کے منصوبوں اور عالمی صنعت کاری کے مرکز کے طور پر مستحکم کرنی ہے۔ اہم منصوبوں جیسے ‘ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ’، دفاعی صنعتی کوریڈور، گنگا ایکسپریس وے سمیت دیگر منصوبے اس موقع پر پیش کیے جائیں گے۔ حکومت نئے صنعتی فروغ کے قوانین، ایم ایس ایم ای وینڈر ڈیولپمنٹ پروگرامز اور برآمدات کو فروغ دینے والی اسکیموں کا اعلان بھی کر سکتی ہے۔ اس دوران یوپی کی لوک فنون اور ثقافت کو بھی ثقافتی پروگراموں کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…
روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلسل 25 سال تک حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے…
جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں چھوٹے اور کم خطرے والے کاروباروں کے لیے…
میٹا نے دعویٰ کیا کہ جنوری سے جون 2026 کے درمیان بھارت میں بچوں کے…
وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی سفر اور ان کی سالگرہ کے موقع…