آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 8 ستمبر کو آسام کا دورہ کریں گے، جہاں وہ نمالی گڑھ میں ایک جدید بایو ریفائنری کا افتتاح کریں گے۔ اس منصوبے پر 4200 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے اور یہ ریفائنری بانس سے 2G ایتھنول تیار کرے گی، جو کہ ماحول دوست ایندھن کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ لوک سیوا بھون گوہاٹی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آسام کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نمالی گڑھ میں ایک اہم اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ ضلع درنگ کے منگلدوئی جائیں گے، جہاں وہ کئی اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم مودی گوہاٹی رنگ روڈ، برہم پتر ندی پر کُروا اور نارنگی کے درمیان ایک نئے پل اور درنگ میڈیکل کالج کا بھی سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ ان مصروفیات کے بعد وزیر اعظم گوہاٹی واپس آئیں گے، جہاں وہ بھارت رتن ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کی صد سالہ تقریبات کے سال بھر جاری رہنے والے پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ یہ تقریب آسام حکومت کے زیرِ اہتمام منعقد کی جا رہی ہے اور اس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
دوسری جانب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی 29 اگست کو گوہاٹی کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ سرما نے بتایا کہ اس دن وہ نو تعمیر شدہ راج بھون کا افتتاح کریں گے، جسے حال ہی میں مکمل کیا گیا ہے۔ پھر اسی دن شام کے وقت امت شاہ آسام کے پہلے غیر کانگریسی وزیر اعلیٰ گولپ بوربورا کی برسی کی تقریبات میں شرکت کریں گے، جب کہ دن میں وہ ریاست کے تمام حالیہ منتخب شدہ این ڈی اے پنچایتی نمائندوں کے کنونشن سے خطاب کریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…