وزیراعظم نریندر مودی 11 اگست 2025 کو صبح 10 بجے بابا کھڑک سنگھ مارگ، نئی دہلی پر ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے تعمیر کیے گئے 184 نئے ملٹی اسٹوری ٹائپ- VII فلیٹس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ یہ فلیٹس جدید طرزِ تعمیر، پائیدار ماحول دوست خصوصیات اور جدید سہولیات سے آراستہ ہیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعظم مودی رہائشی احاطے میں ’’سندور‘‘ کا پودا بھی لگائیں گے اور وہاں موجود محنت کش کارکنان (مزدوروں) سے ملاقات اور گفتگو بھی کریں گے۔ اس موقع پر وہ وہاں موجود لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔
یہ رہائشی منصوبہ ارکانِ پارلیمنٹ کی رہائش کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، جہاں زمینی وسائل کی محدود دستیابی کے باعث عمودی (Vertical) تعمیراتی حکمتِ عملی اپنائی گئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت بنائے گئے تمام فلیٹس تقریباً 5,000 مربع فٹ کے وسیع کارپٹ ایریا پر مشتمل ہیں، جو رہائشی اور سرکاری دونوں ضروریات کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ منصوبہ ماحولیاتی پائیداری اور توانائی کی بچت کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے، جو GRIHA کے 3 اسٹار معیار اور نیشنل بلڈنگ کوڈ 2016 کی مکمل پیروی کرتا ہے۔ اس میں قابلِ تجدید توانائی کے استعمال، مؤثر فضلہ نظم و نسق اور سبز ٹیکنالوجی کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔ تعمیر میں ایلومینیم شٹرنگ کے ساتھ مونولیتھک کنکریٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، جس سے منصوبہ وقت پر مکمل ہوا اور اس کی پائیداری بھی یقینی بنائی گئی۔
یہ رہائشی کمپلیکس خصوصی طور پر معذور افراد (Divyang) کے لیے بھی موزوں ہے۔ وہیں سیکیورٹی کے لیے اس میں جدید اور مؤثر نظام نصب کیا گیا ہے، جب کہ تمام عمارتیں زلزلہ مزاحم ڈیزائن کے تحت تعمیر کی گئی ہیں۔ اس کمپلیکس میں ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے دفاتر، عملے کی رہائش اور ایک کمیونٹی سینٹر بھی شامل ہے، جو ان کے پارلیمانی فرائض کی انجام دہی میں معاون ثابت ہوگا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…