قومی

PM Modi to Inaugurate Jewar Airport Today: این سی آر  کو ملے گی نئی پرواز، آج وزیراعظم مودی کریں گےجیور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح،جانئے پی ایم مودی کا شیڈول

دلّی-این سی آر کے لیے آج کا دن تاریخی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ طویل انتظار کے بعد نریندر مودی آج صبح تقریباً 11:30 بجے اترپردیش کے  جیور بنائے گئے نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے۔ یہ منصوبہ نہ صرف اترپریش بلکہ پورے ملک کے ایوی ایشن سیکٹر کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیراعظم  مودی نے خود سوشل میڈیا پر ایئرپورٹ کی شاندار تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے علاقائی رابطوں کے لیے بڑا بوسٹ قرار دیا ہے۔

وزیراعظم کا منٹ ٹو منٹ پروگرام

وزیراعظم مودی سب سے پہلے نیا تعمیر شدہ ٹرمینل بلڈنگ کا معائنہ کریں گے اور وہاں کی سہولیات کا جائزہ لیں گے۔ دوپہر کے وقت رسمی طور پر ایئرپورٹ کا افتتاح کیا جائے گا، جس کے بعد وہ ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔ خطاب میں پی ایم مودی اس پروجیکٹ کی اہمیت اور مستقبل میں اس کے توسیعی منصوبوں کے بارے میں تفصیل پیش کریں گے۔

جیور کو بنایا گیا چھاؤنی نما

اتنے بڑے پروگرام کے پیش نظر انتظامیہ نے غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کیے ہیں۔ ایئرپورٹ اور اس کے اردگرد کے علاقے کو متعدد سیکورٹی زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں پولیس اور نیم فوجی اہلکار تعینات ہیں۔ نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ ہر اقدام پر مکمل کنٹرول رہے۔ حکام کے مطابق یہ انتظامات ایسے ہیں کہ VIP موومنٹ کے دوران عام شہری کم سے کم مشکلات کا سامنا کریں۔

ٹریفک الرٹ اور ڈائیورژن

اگر آپ آج یمنا ایکسپریس وے یا نوئیڈا ایکسپریس وے کا استعمال کر رہے ہیں، تو یہ معلومات آپ کے لیے ضروری ہیں۔ ہفتہ صبح 7 بجے سے اگلے 16 گھنٹوں تک بھاری گاڑیوں کی ان دونوں ایکسپریس ویز پر آمد و رفت مکمل طور پر بند رہے گی، اور انہیں متبادل راستوں پر بھیجا جائے گا۔انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ افتتاحی تقریب میں شریک ہونے والوں کے لیے بھی مخصوص گائیڈلائنز جاری کی گئی ہیں تاکہ وہاں کسی بھی قسم کی ہجوم یا بدانتظامی سے بچا جا سکے۔یہ افتتاحی دن نہ صرف این سی آر بلکہ پورے ملک کے ایوی ایشن سیکٹر کے لیے ایک تاریخی لمحہ ثابت ہوگا اور علاقے میں اقتصادی اور سفری رابطوں کو نئی رفتار دے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

10 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

10 hours ago