قومی

PM Modi to chair Union Council of Ministers meeting: وزیر اعظم مودی بھارت منڈپم میں مرکزی وزارتی کونسل کے اجلاس کی کریں گے صدارت

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی فلپائن سے واپسی کے بعد بدھ کو مرکزی وزارتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس اجلاس میں پہلے سے طے شدہ کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور مستقبل کی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے پر تبادلہ خیال کیے جانے کی توقع ہے۔

صبح 10 بجے بھارت منڈپم میں ہوگا اجلاس

یہ اجلاس قومی راجدھانی نئی دہلی میں واقع بھارت منڈپم میں صبح تقریباً 10 بجے منعقد ہوگا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم گزشتہ میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں اور سونپی گئی ذمہ داریوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ اس کے ساتھ ہی مختلف وزارتوں کی جانب سے کیے گئے کاموں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مستقبل کی حکمت عملی اور روڈ میپ پر ہوگی بات چیت

اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کرنے اور آنے والے وقت کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی۔ اس دوران سرکاری اقدامات اور پالیسیوں کو مؤثر انداز میں نافذ کرنے پر خصوصی زور دیے جانے کی توقع ہے۔

ستمبر میں منعقد ہوا تھا وزارتی کونسل کا پچھلا اجلاس

مرکزی وزارتی کونسل کا گزشتہ اجلاس (چنتن شیور) ستمبر میں منعقد ہوا تھا۔ اس اجلاس میں بنیادی طور پر اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا تھا کہ حکومت کی فلاحی اسکیموں کا فائدہ تمام اہل مستحقین تک پہنچے۔ چنتن شیور میں وزرا نے سرکاری اسکیموں کے 100 فیصد استفادے کو یقینی بنانے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا۔ اس کے علاوہ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں لوگوں سے بہتر رابطہ قائم کرنے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا تھا۔

’وکست بھارت 2047‘ پر وزارتوں نے پیش کیے تھے منصوبے

کئی وزارتوں نے ’وکست بھارت 2047‘ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنے اپنے اقدامات اور مستقبل کے منصوبے پیش کیے تھے۔ وزرا کے ایک بڑے گروپ کے ساتھ ہونے والی گزشتہ چند میٹنگوں کے برعکس اس بار کے اجلاس میں صرف کابینی وزرا کو شامل کیا گیا ہے۔ اس طرح یہ مرکزی حکومت کی اعلیٰ ترین سطح پر ایک مرکوز مشاورتی اجلاس بن گیا ہے۔

ؤ اجلاس سے پہلے وزرائے مملکت سے بھی ہوئی تھی بات چیت

دو روزہ اس اجلاس کا وقت کافی اہم ہے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے اپنے دفتر میں وزرائے مملکت اور آزادانہ چارج رکھنے والے وزرائے مملکت کے ساتھ الگ الگ کئی دور کی بات چیت کی تھی۔ اجلاسوں کا یہ سلسلہ ایک منظم عمل کی عکاسی کرتا ہے، جس میں وزارتی کونسل کی مختلف سطحوں کو شامل کیا گیا اور اب کابینی وزرا نے الگ سے اپنے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts