Categories: قومی

PM Modi on Godhra Riots: وزیر اعظم مودی نے لیکس فریڈمین پوڈکاسٹ میں 2002 کے گودھرا فسادات کے بارے میں کھل کر کی بات، فسادات سے متعلق جعلی بیانیوں کو کیا مسترد

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اے آئی محقق اور معروف پوڈ کاسٹر لیکس فریڈمین کے ساتھ تین گھنٹے کے پوڈکاسٹ میں 2002 کے گودھرا فسادات پر بھی بات کی۔ وزیر اعظم نے فسادت کے تعلق سے ’’جعلی بیانیہ‘‘ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گجرات نے 2002 سے پہلے 250 سے زیادہ بڑے فسادات دیکھے ہیں، جن میں 1969 کا ایک فساد بھی شامل ہے جو چھ ماہ تک جاری رہا تھا۔

وزیر اعظم مودی نے پوڈکاسٹ میں اس پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کی مرکزی حکومت انھیں جیل میں ڈالنا چاہتی تھی، لیکن عدالتوں نے کیس کی اچھی طرح جانچ کی اور انھیں بری کردیا۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ 2002 کے بعد سے گجرات میں کوئی بڑا فساد نہیں ہوا، کیوں کہ ان کی حکومت نے ووٹ بینک کی سیاست کرنے کے بجائے انتظامی امور پر توجہ مرکوز رکھی۔

وزیر اعظم نے ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس‘‘ کے اپنے عہد سے وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شبیہ کو داغدار کرنے کی کوششوں کے باوجود بالآخر انصاف کی جیت ہوئی۔ انھوں نے کہا ’’ گجرات میں جہاں ایک سال میں کئی فسادات ہوتے تھے، وہاں 2002 کے بعد کوئی بڑا فساد نہیں ہوا۔ ہم ووٹ بینک کی سیاست نہیں کرتے، ہم سب کا ساتھ اور سب کا وکاس کی سیاست کرتے ہیں۔‘‘ وزیر اعظم نے اس عرصے میں عالمی سطح پر دہشت اور تشدد میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2002 کے بعد گجرات کا استحکام ان کی حکومت کے بہتر طرز عمل کا ثبوت ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی امن، ہندوستان کے ثقافتی ورثے اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ساتھ اپنے تعلق پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ انھوں نے کہا ’’میری طاقت میرے نام میں نہیں بلکہ 1.4 بلین ہندوستانیوں کی پشت پناہی میں ہے… جب بھی ہم امن کی بات کرتے ہیں، دنیا ہماری سنتی ہے کیوں کہ ہندوستان مہاتما گاندھی اور گوتم بدھ کی سرزمین ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا ’’جب میں عالمی رہنماؤں سے مصافحہ کرتا ہوں تو صرف مودی نہیں بلکہ 1.4 بلین ہندوستانی مصافحہ کرتے ہیں۔ میری طاقت میرے نام میں نہیں بلکہ 1.4 بلین ہندوستانیوں اور ملک کی لازوال ثقافت اور ورثے کی پشت پناہی میں ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Rajasthan Board: راجستھان بورڈ کا بڑا فیصلہ، اب سال میں دو بار ہوں گے بورڈ امتحانات، ’بیسٹ آف 2‘ سے تیار ہوگا رزلٹ

تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…

27 minutes ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

1 hour ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

2 hours ago