قومی

PM Modi speaks with UAE President: وزیر اعظم مودی نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید سے کی بات، شراکت داری کو مضبوط بنانے پر دیا زور، جانیے شیخ زاید نے پی ایم مودی کو کس بات کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمراں شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ہند-امارات جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف شعبوں میں ہونے والی نمایاں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو اس کے فائدے حاصل ہوں۔

پی ایم مودی نے باہمی تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم، ثقافت اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران شیخ محمد بن زاید النہیان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہندوستان  کی تاریخ کے دوسرے طویل ترین عرصے تک خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم بننے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے پی ایم مودی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قیادت میں ہندوستان کی مزید ترقی اور خوش حالی کی امید کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اماراتی صدر کے پُرخلوص جذبات اور نیک تمناؤں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کے لیے دلی محبت اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہندوستان یو اے ای کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان حالیہ برسوں میں تعلقات نے نئی بلندیوں کو چھوا ہے۔ دونوں ممالک نہ صرف اقتصادی میدان میں قریبی شراکت دار ہیں بلکہ توانائی، ماحولیاتی تبدیلی، ڈیجیٹل معیشت اور عالمی چیلنجز کے حل میں بھی ایک دوسرے کے قریبی ساتھی کے طور پر ابھرے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے صدر سے پی ایم مودی کی یہ گفتگو اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ممالک اپنے باہمی تعلقات کو مستقبل میں مزید وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہیں، جو خطے میں امن، خوش حالی اور ترقی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Cyclone Arnab: چکرواتی طوفان ’ارنب‘ کے باعث بہار کے دو اضلاع میں ریڈ الرٹ، دیگر علاقوں کے لیے بھی وارننگ جاری

محکمہ موسمیات نے سیتامڑھی اور مدھوبنی میں انتہائی شدید بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا…

22 minutes ago

India Inequality Hits Sharp Decline: ہندوستان میں غربت میں دنیا کی تیز ترین کمی درج، 27.1 فیصد سے گھٹ کر 2.6 فیصد پر پہنچی- عالمی بینک

رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں آمدنی کی عدم مساوات میں بھی گزشتہ 5 برسوں کے…

28 minutes ago