قومی

PM Modi shares the SanskritSubhashitam: وزیراعظم مودی نے کامیابی کا منتر کیا شئیر، سنسکرت شلوک کے ذریعے بتایا کون ہوتا ہےاصلی دانشور

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک سنسکرت  شلوک شیئر کرتے ہوئے عزم، خود نظم و ضبط اور وقت کے درست استعمال کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پختہ ارادہ اور خود پر قابو وہ طاقت ہے جو مشکل ترین راستوں کو بھی آسان بنا دیتی ہے۔وزیراعظم مودی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، مضبوط عز م وہ قوت ہے جو سخت سے سخت راہ کو بھی آسان بنا دیتی ہے۔ آج ہمارے نوجوان اسی جذبے اور عزم کے ساتھ قوم کی تعمیر میں مسلسل مصروف ہیں۔‘‘

اس موقع پر انہوں نے سنسکرت کا ایک شلوک بھی شیئر کیا:

“निश्चित्य यः प्रक्रमते नान्तर्वसति कर्मणः।

अबन्ध्यकालो वश्यात्मा स वै पण्डित उच्यते॥“

اس شلوک کا مفہوم بیان کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حقیقی دانشمند وہ شخص ہے، جو کسی کام کو اچھی طرح سوچ سمجھ کر مضبوط ارادے کے ساتھ شروع کرتا ہے، اسے درمیان میں ادھورا نہیں چھوڑتا، اپنے وقت کا بہترین استعمال کرتا ہے اور اپنی خواہشات و جذبات پر قابو رکھتا ہے۔وزیراعظم مودی کی اس پوسٹ کو نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس میں کامیابی کے لیے مستقل مزاجی، نظم و ضبط اور وقت کی قدر کو بنیادی اصول قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یکم جون کو بھی وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پر ایک سنسکرت سُبھاشیت شیئر کیا تھا، جس میں اساتذہ کی خوبیوں اور تعلیم دینے کی صلاحیت پر روشنی ڈالی گئی تھی۔ اس پوسٹ میں انہوں نے “کمپاؤنڈ ورب” یا مشترکہ فعل کے تصور کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بعض افراد خود کسی فن یا علم میں مہارت رکھتے ہیں، جبکہ بعض دوسروں تک علم پہنچانے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وزیراعظم مودی  نے اس وقت جو شلوک شیئر کیا تھا، اس کا مفہوم یہ تھا کہ بہترین استاد وہی ہوتا ہے جس میں دونوں خصوصیات موجود ہوں؛ یعنی خود بھی کسی علم یا فن میں مہارت رکھتا ہو اور دوسروں کو مؤثر انداز میں سکھانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو۔وزیراعظم مودی کی جانب سے سنسکرت کے ایسے اخلاقی اور فکری پیغامات کو باقاعدگی سے عوام کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے، جن کا مقصد نوجوان نسل کو مثبت اقدار، خود اعتمادی، محنت اور کردار سازی کی جانب راغب کرنا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

9 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

9 hours ago