نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو صبر، حوصلے اور مسلسل کوشش کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک متاثر کن سنسکرت سُبھاشیت (اخلاقی شعر) شیئر کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ
زندگی میں حالات خواہ کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں، انسان کو کبھی اپنا حوصلہ اور صبر نہیں کھونا چاہیے، کیونکہ مستقل مزاجی اور ہمت ہی کامیابی کی کنجی ہے۔
त्याज्यं न धैर्यं विधुरेऽपि दैवे धैर्यात्कदाचित्स्थितिमाप्नुयात्सः।
याते समुद्रेऽपि च पोतभङ्गे सांयात्रिको वाञ्छति कर्म एव ।। pic.twitter.com/m5PshMgvV6
— Narendra Modi (@narendramodi) August 3, 2026
وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں یہ سنسکرت شلوک شیئر کیا:
“त्याज्यं न धैर्यं विधुरेऽपि दैवे धैर्यात्कदाचित्स्थितिमाप्नुयात्सः।
याते समुद्रेऽपि च पोतभङ्गे सांयात्रिको वाञ्छति कर्म एव।।“
اس شلوک کا مفہوم یہ ہے کہ حالات خواہ کتنے ہی ناموافق یا بدقسمتی سے بھرپور کیوں نہ ہوں، انسان کو کبھی صبر اور ہمت کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔ حوصلہ اور استقامت کے ذریعے ہی انسان مشکل ترین حالات سے نکل کر اپنی زندگی کو دوبارہ سنوار سکتا ہے۔ جس طرح سمندرکے بیچ اگر کسی جہازکو نقصان پہنچ جائے تو بھی ملاح امید نہیں ہارتا، بلکہ کنارے تک پہنچنے کے لیے مسلسل جدوجہد جاری رکھتا ہے، اسی طرح انسان کو بھی ہرمشکل گھڑی میں کوشش کرتے رہنا چاہیے۔
وزیر اعظم مودی نے اس سُبھاشیت کے ساتھ ایک مؤثر اور جذباتی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں طوفانی لہروں کے درمیان ایک شخص کی جدوجہد اور اس کے بعد طلوعِ آفتاب کے ذریعے نئی امید اور روشن مستقبل کی علامت پیش کی گئی ہے۔ویڈیو میں اس سنسکرت شلوک کا ہندی اور انگریزی ترجمہ بھی شامل کیا گیا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کے پیغام کو آسانی سے سمجھ سکیں۔ اس حوصلہ افزا پیغام میں زندگی کی مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے، صبر و استقامت اختیار کرنے اور مسلسل محنت کرتے رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…