قومی

PM took a dig at Congress: وزیر اعظم مودی نے پنارائی وجین اور ششی تھرور کے ساتھ شیئر کیا اسٹیج، وزیر اعظم نے کہا-یہ تقریب کئی لوگوں کی نیند حرام کر دے گی

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ویژنجم بین الاقوامی بندرگاہ کے آغاز کے موقع پر کانگریس لیڈر ششی تھرور کی موجودگی بہت سے لوگوں کی ’’نیند حرام کر دے گی‘‘۔ تقریب میں تھرور کی موجودگی کا براہ راست ذکر ایسے وقت میں آیا ہے جب ترواننت پورم سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور پر پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ان کی اپنی پارٹی کے ساتھیوں کی طرف سے بی جے پی کے لیے نرم رویہ اختیار کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ ہی دنوں قبل مودی کی قیادت میں روس-یوکرین تنازعہ پر ہندوستان کی چست سفارت کاری کی تعریف کرنے پر کانگریس کے کچھ رہنماؤں نے تھرور کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ وزیر اعظم نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ وجین کو، جو افتتاح کے موقع پر موجود تھے، کو اپوزیشن انڈیا بلاک کا اہم ’’ستون‘‘ قرار دیا۔ مودی نے کہا ’’میں ہمارے وزیر اعلیٰ سے کہنا چاہوں گا کہ آپ انڈیا اتحاد کے ایک بڑے اور مضبوط ستون ہیں۔ ششی تھرور بھی یہاں بیٹھے ہیں اور میں یہ کہنا چاہوں گا کہ آج کی یہ تقریب بہت سے لوگوں کی نیند حرام کر دے گی۔‘‘

ششی تھرور نے ایئرپورٹ پر کیا تھا وزیر اعظم کا استقبال

اس سے قبل کل مودی کی ریاست میں آمد پر ششی تھرور نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے ششی تھرور نے وزیر اعظم کا استقبال کرتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی اور لکھا ’’غیر فعال دہلی ہوائی اڈے پر تاخیر کے باوجود میرے حلقے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد پر ان کا استقبال کرنے کے لیے بروقت ترواننت پورم میں اترنے میں کامیاب رہا۔ میں ویژنجم بندرگاہ کے افتتاح کا منتظر ہوں، ایک ایسا منصوبہ جس کے آغاز سے ہی مجھے اس کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

7 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

7 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

8 hours ago