قومی

PM Modi Seeks Blessings from Swami Shakti Sharananand Ji: وزیر اعظم مودی نے موتیہار میں سوامی شکتی شرنانند سرسوتی جی مہاراج سے لیا آشیرواد، ان کی روحانی شخصیت کی تعریف کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو موتیہاری میں سوامی شکتی شرنانند سرسوتی جی مہاراج سے ملاقات کی اور ان کا آشیرواد لیا۔ اس ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے سوامی جی کی شخصیت اور روحانی اثرات کی تعریف کی۔ سوامی شکتی شرنانند سے وزیراعظم کی اس ملاقات کو روحانی اور ثقافتی لحاظ سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے لکھا کہ ’’آج مجھے موتیہاری میں سوامی شکتی شرنانند سرسوتی جی مہاراج سے آشیرواد لینے کی سعادت نصیب ہوئی۔ جہاں ان کی شخصیت چمک اور توانائی سے بھری ہوئی ہے وہیں ان کی تقریر بھی روحانیت سے بھرپور ہے۔ میں مہاراج جی کی قربت، پیار اور رہنمائی سے مسحور ہوں۔‘‘ واضح رہے کہ سوامی شکتی شرنانند سرسوتی جی مہاراج کا شمار مشرقی ہندوستان کے مشہور سنتوں میں ہوتا ہے اور ان کے پیروکاروں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بہار کا دورہ کرتے ہوئے موتیہاری کے تاریخی گاندھی میدان میں بہار کے عوام کو 7200 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ دیا۔ اس موقع پر موتیہاری میں زبردست تیاریاں کی گئی تھیں۔ وزیراعظم مودی نے عوامی جلسے کے دوران سڑک، ماہی پروری، دیہی ترقی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے جڑے کئی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ پی ایم مودی کا یہ دورہ اس سال کے آخر میں بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2027: ایک ہی گروپ میں بھارت اور پاکستان، 10 اکتوبر کو ہوگا بڑا مقابلہ

ٹورنامنٹ کا آغاز 2 اکتوبر کو سپر سیریز سے ہوگا، جس میں کوالیفائر کی تین…

1 hour ago

Adani Foundation Story: مشرقی اترپردیش میں سماجی تبدیلی کی نئی عبارت لکھ رہا ہے اڈانی فاؤنڈیشن

ملک بھر میں اڈانی فاؤنڈیشن 19 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں…

4 hours ago

The Signature Award 2026: نودیپ سنگھ کو سپلائر ڈیولپمنٹ میں نمایاں خدمات کے لیے ’دی سگنیچر ایوارڈ 2026‘ سے نوازا گیا

نودیپ سنگھ نے اپنے ہاسپیٹیلٹی کیریئر کا آغاز ہندوستان سے کیا۔ امرتسر سے لندن تک…

6 hours ago