قومی

PM Modi Speech In Lok Sabha: نیوکلیئر دھمکی نہیں چلے گی، 190 ممالک نے آپریشن سندور کی حمایت کی… پارلیمنٹ میں وزیراعظم مودی کا جواب

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے لوک سبھا میں پہلگام اورآپریشن سندورپربحث کے دوران پاکستان کومنہ توڑجواب دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب ایٹمی دھمکیاں کام نہیں کریں گی۔ پہلگام حملے کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہم نے ثابت کردیا ہے کہ ایٹمی بلیک میلنگ اب نہیں چلے گی اورنہ ہی بھارت ایسی بلیک میلنگ کے آگے جھکنے والا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ دنیا کے 190 ممالک نے ہندوستان کے آپریشن سندورکی حمایت کی۔

پی ایم مودی نے کہا کہ دنیا کے 190 ممالک نے ہندوستان کے آپریشن سندورکی حمایت کی، لیکن کانگریس نے اس کی حمایت نہیں کی۔ آپریشن سندورکے دوران پوری دنیا نے خودانحصارہندوستان کی طاقت کوتسلیم کیا۔ بھارت کے تیارکردہ میزائل اورڈرون نے پاکستان کوبے نقاب کردیا۔ پاکستان کے خلاف جنگ توکئی بارلڑی جا چکی ہے، لیکن بھارت کی جانب سے پہلی بارایسی حکمت عملی بنائی گئی کہ ہم وہاں پہنچ گئے، جہاں وہ پہلے کبھی نہیں گیا تھا اورحملہ کیا۔ بھارت نے پاکستان کے کونے کونے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کوتباہ کیا۔

22 منٹ میں 22 اپریل کا بدلہ

پارلیمنٹ میں تقریرکرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستانی فوج نے اندازہ لگایا تھا کہ ہندوستان کوئی بڑی کارروائی کرے گا۔ پاکستان کی طرف سے ایٹمی دھمکیوں کے بیانات آنا شروع ہوگئے، لیکن بھارت نے 6 مئی کی رات اور7 مئی کی صبح طے شدہ کارروائی کی اورپاکستان کچھ نہ کرسکا۔ بھارت نے اپنے مقررہ ہدف کے ساتھ 22 اپریل کا بدلہ 22 منٹ میں لے لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے آپریشن سندورمیں اپنی تکنیکی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ بھارت نے ایک درست حملہ کیا۔ پاکستان کے فضائی اڈوں کوشدید نقصان پہنچا۔ آج تک ان کے کئی ایئربیس آئی سی یومیں پڑے ہیں۔ آج ٹیکنالوجی پرمبنی جنگ کا دور ہے۔ آپریشن سندوراس مہارت میں بھی کامیاب ثابت ہوا ہے۔ گزشتہ 10 سالوں میں جوتیاریاں کی گئیں اگروہ نہ کی جاتیں تونقصان کا اندازہ لگانا مشکل ہوتا۔ آپریشن سندورکے دوران پوری دنیا نے خود انحصارہندوستان کی طاقت کوتسلیم کیا۔ بھارت کے تیارکردہ میزائل اورڈرون نے پاکستان کوبے نقاب کر دیا۔

ہندوستان میں فساد پھیلانے کی سازش تھی: وزیراعظم مودی

اپنی تقریرکے آغاز میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ 22 اپریل کوپہلگام میں جوظالمانہ واقعہ ہوا، دہشت گردوں نے جس طرح معصوم لوگوں کو ان کا مذہب پوچھ کرگولی ماری، وہ ظلم کی انتہا تھی۔ یہ بھارت کوتشدد کی آگ میں جھونکنے کی ایک سوچی سمجھی کوشش تھی۔ یہ بھارت میں فسادات پھیلانے کی سازش تھی۔ آج میں اہل وطن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ سب نے اتحاد سے اس سازش کوناکام بنایا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

3 minutes ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

55 minutes ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

1 hour ago