قومی

Prime Minister Narendra Modi: بھارت عالمی توانائی میدان میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ہماری توجہ کلین انرجی پر: پی ایم  نریندر مودی

نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ عالمی توانائی کے منظرنامے میں بھارت ایک فیصلہ کن کردار ادا کر رہا ہے اور اس کی توجہ بجلی کے فروغ، صاف توانائی اور مینوفیکچرنگ پر مرکوز ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مرکزی وزیر مملکت شری پدیسو نائک کے ایک مضمون کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے توانائی شعبے میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے۔وزیر اعظم  نریندر مودی کے مطابق بھارت کا توانائی کا سفر عملی پالیسی فیصلوں اور خود انحصاری پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف توانائی کی صلاحیت میں اضافہ، بجلی کے استعمال کو فروغ دینا اور مقامی صنعت کو مضبوط کرنا بھارت کو عالمی توانائی کے شعبے میں ایک نمایاں طاقت بنا رہا ہے۔

مضبوط توانائی نظام اور پائیدار مستقبل کی طرف پیش قدمی

وزیراعظم  نریندرمودی نے مزید کہا کہ بجلی کے شعبے، صاف توانائی اور مینوفیکچرنگ پرخصوصی توجہ کے باعث بھارت عالمی توانائی کے نقشے پر ایک نئی کہانی رقم کر رہا ہے۔اس سے قبل انہوں نے مرکزی وزیر منوہر لال  کھٹر کے ایک مضمون کو بھی شیئر کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اسے پڑھیں تاکہ بھارت کی توانائی پالیسیوں کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ منوہر لال کھٹر نے اپنے مضمون میں وضاحت کی ہے کہ بھارت کس طرح ایک مضبوط توانائی ایکوسسٹم تشکیل دے رہا ہے اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پائیدار ماحول قائم کررہا ہے۔ وزیر اعظم  نریندر مودی کے مطابق بھارت کی توانائی پالیسیاں ایک “وکست بھارت” کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی سمت اہم قدم ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، پی ایم مودی اور صدر جمہوریہ نے تمغہ جیتنے والے بھارتی کھلاڑیوں کو دی مبارکباد

باکسنگ میں لو لینا بورگوہین، پروین ہڈا اور انکش پنگھال نے گولڈ جیتا، ریسلنگ میں…

25 minutes ago

IRCTC Case: آئی آر سی ٹی سی منی لانڈرنگ کیس میں لالو خاندان کی مشکلیں بڑھیں، لالو، رابڑی اور تیجسوی کی کل عدالت میں پیشی

IRCTC منی لانڈرنگ کیس میں لالو پرساد یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو ہفتہ کو…

47 minutes ago

Raja Warring met Rahul Gandhi: پنجاب کانگریس میں بڑی تبدیلی، امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے راہل گاندھی کو سونپا استعفیٰ

امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے پنجاب کانگریس کے صدر کے عہدے سے باضابطہ استعفیٰ دے…

1 hour ago

The Altruistic Saint of Indian Politics: ہندوستانی سیاست کے بے لوث درویش لال بہادر شاستری

لال بہادر شاستری نے اقتدار کی بلند ترین منزل پر پہنچ کر بھی عام آدمی…

2 hours ago