وزیر اعظم نریندر مودی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے نام ایک فکر انگیز اور حوصلہ افزا ’سبھاشتم‘ پیغام جاری کرتے ہوئے سنسکرت کا ایک معروف شلوک شیئر کیا، جس کے ذریعے انہوں نے صبر، ثابت قدمی اور غیر متزلزل عزم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سخت سے سخت حالات اور آزمائش کے دور میں صبر ہی وہ طاقت ہے جو فرد اور ملک دونوں کو متحد اور مضبوط رکھتی ہے۔
بحران کے وقت ثابت قدم رہنے کا راز بتایا
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک خوبصورت سنسکرت کا مشہور شلوک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’چلنتی گرایہ کامم یگانت پوناہتا، کرچھرے اپی نہ چلتی ایو دھیرانام نشچلم منہ۔‘‘اس شلوک کی تشریح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیامت خیز آندھی میں بڑے سے بڑے پہاڑ بھی اپنی جگہ سے ہل سکتے ہیں، لیکن جو شخص حقیقی معنوں میں صابر، بردبار اور باحوصلہ ہوتا ہے، اس کا ذہن اور عزم شدید ترین مشکلات میں بھی متزلزل نہیں ہوتا۔ ایسا انسان کبھی بھی مصیبتوں کے سامنے ہمت نہیں ہارتا۔
صبر کو سب سے بڑی اور حقیقی طاقت قرار دیا
وزیر اعظم مودی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صبر صرف ایک فرد کی خوبی نہیں بلکہ پورے ملک کی سب سے بڑی اجتماعی طاقت ہے۔ جب بھی ملک کسی بڑے بحران یا چیلنج کا سامنا کرتا ہے تو عوام کا حوصلہ، اتحاد اور ثابت قدمی ہی ملک کو مضبوطی سے ایک لڑی میں پروئے رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نامساعد حالات میں تحمل برقرار رکھتے ہوئے مسلسل محنت اور کوشش کرنا ہی کسی بھی ملک کو خود کفالت اور ترقی کی بلندیوں تک پہنچاتا ہے۔ وزیر اعظم کے مطابق بھارت کی تاریخ بھی اس حقیقت کی گواہ ہے کہ ملک نے ہر بحران کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ہر آزمائش کے بعد پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ہندوستانی ٹیم نے زمبابوے کو 121 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی ون…
وزیر اعظم نریندر مودی کے اوڈیشہ دورے کے دوران بھونیشور میں جشن کا ماحول رہا۔…
سیاسی بیان بازی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کے آنجہانی والد دامودر داس مول…
ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو سپر 750 ٹورنامنٹ کے فائنل میں…
ہائی کورٹ کی سختی کے بعد میڈیکو لیگل اور پوسٹ مارٹم رپورٹس اب سی سی…
ایم ایس دھونی نے آئی پی ایل 2027 میں کھیلنے کے بارے میں اہم بیان…