قومی

PM Modi In Jodhpur: پی ایم مودی نے راجستھان میں کہا- جودھ پور میں جی 20 اجلاس کی دنیا بھر سے آئے مہمانوں نے کی تعریف

جودھ پور: راجستھان میں اسمبلی انتخابات اب قریب آرہے ہیں۔ ریاست میں اقتدار پر قابض کانگریس کے گڑھ جودھپور میں وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہیریٹیج اسپیشل-مارواڑ اور رونیچا ایکسپریس-جیسلمیر ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس کے ساتھ ہی ادے پور ضلع میں مارواڑ اور ماولی کے درمیان اس 89 سال پرانے نارو گیج ریلوے ٹریک پر آج ریاست کی پہلی ہیریٹیج ٹرین شروع ہوگئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ریاست میں آنے والے سیاحوں کو اس ٹرین سے جنگلات اور پہاڑیوں کا دلکش نظارہ بھی دیکھنے کو ملے گا۔ اس کے ساتھ ہی پی ایم مودی نے راجستھان کو کئی پروجیکٹ بھی گفٹ کیے ہیں۔

راجستھان میں ہے قدیم ہندوستان کی شان و شوکت

اس دوران، جودھ پور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، “راجستھان وہ ریاست ہے جہاں قدیم ہندوستان کی شان دیکھی جاسکتی ہے، جس میں ہندوستان کی بہادری، خوشحالی اور ثقافت جھلکتی ہے۔ کچھ عرصہ قبل جودھ پور میں منعقدہ G20 اجلاس کی دنیا بھر کے مہمانوں نے تعریف کی تھی۔ پی ایم مودی نے مزید کہا کہ آج شروع ہونے والے ریل اور سڑک کے منصوبے ترقیاتی مہم کو مزید تقویت دیں گے۔ “یہ تمام منصوبے اس علاقے کی مقامی معیشت کو فروغ دیں گے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔”

پی ایم نریندر مودی نے کہا، “آج، جودھ پور، مارواڑ کے لوگوں کو ایک ساتھ کئی تحائف ملے۔ میں پہلے ہی دہلی سے ایک خاص تحفہ لے کر آیا ہوں۔ کل، بی جے پی حکومت نے فیصلہ کیا کہ اجولا یوجنا کے استفادہ کرنے والوں کو صرف 600 روپے میں گیس سلنڈر ملے گا۔”

 

پی ایم مودی نے عوام کا کیا استقبال

پی ایم مودی کی اس میٹنگ میں کافی بھیڑ دیکھی گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جودھ پور میں اپنے عوامی پروگرام کے لیے جمع ہونے والے لوگوں کا استقبال کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

1 hour ago

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

2 hours ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

2 hours ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

3 hours ago