نئی دہلی: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن کے سماجی خدمت پر مبنی زندگی کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے ان کی بھرپور تعریف کی۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن کا پورا سفر ہندوستانی جمہوریت کی اصل طاقت اور عوامی خدمت کے جذبے کی روشن مثال ہے۔
پی ایم مودی نے کہا کہ “سماج کی خدمت راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن کی مستقل پہچان رہی ہے، سیاست اس کا ایک حصہ ہے، لیکن ان کی اصل بنیاد ہمیشہ سماجی خدمت رہی ہے”۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانی کی عمر سے آج تک سی پی رادھا کرشنن نے سماجی لگن کے ساتھ جو کام کیے ہیں، وہ ہر اس شخص کے لیے مثال ہیں، جو عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ۔
وزیراعظم نے کہا کہ آپ کا یہاں تک پہنچنا اور ہمیں آپ کی رہنمائی ملنا، یہ ہندوستان کی جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کی خوش نصیبی ہے کہ وہ انہیں برسوں سے جانتے ہیں اور مختلف ذمہ داریوں میں قریب سے کام کرنے کا موقع ملا۔
پروٹوکول سے آزاد رہ کر خدمت کی، ریاستوں میں عوامی رابطے کی مثال
پی ایم مودی نے بتایا کہ نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے جھارکھنڈ، مہاراشٹر، تیلنگانہ اور پڈوچیری میں بطور گورنر غیر معمولی عوامی رابطہ قائم کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے چھوٹے چھوٹے گاؤں کا دورہ کیا، عوام کے ساتھ براہ راست جڑ کر کام کیا، اور پروٹوکول سے اوپر اٹھ کر عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ سی پی رادھا کرشنن نے گورنر کے عہدے پر رہتے ہوئے کبھی پروٹوکول کو رکاوٹ نہیں بنایا۔آپ کا اور پروٹوکول کا کوئی تعلق نہیں تھا، آپ ہمیشہ اس کے اوپر اٹھ کر عوام کے لیے کام کرتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر ہو یا گاڑیاں، سادگی اور زمین سے جڑے رہنے کا عمل ان کی عظمت کی نشانی ہے۔ لوگ عہدے کا بوجھ محسوس کرتے ہیں، لیکن آپ نے خدمت کو ترجیح دی اور اس سے نئی طاقت پیدا کی۔
بھارت ایکسپریس اردو
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…
بی سی سی آئی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے…
مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…
ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…
وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…