قومی

Shyama Prasad Mukherjee: شیاما پرساد مکھرجی کی 122 ویں جینتی آج، پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے پیش کیا خراج عقیدت

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز بھارتیہ جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کو ان کے 122 ویں جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کے نظریات اور اصول نسلوں کو متاثر کرتے رہیں گے. وزیر اعظم مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا، “عظیم قوم پرست مفکر، ماہر تعلیم اور بھارتیہ جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت۔ انہوں نے اپنی زندگی ایک مضبوط ہندوستان کی تعمیر کے لیے وقف کر دی۔ ان کے نظریات اور اصول ملک کی ہر نسل کو متاثر کرتے رہیں گے۔”

 

دوسری جانب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی بھارتیہ جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کو ان کی 122 ویں جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ اتحاد اور سالمیت میں ان کے تعاون کے لئے ملک ہمیشہ ان کا مقروض رہے گا۔ شاہ نے ایک ٹویٹ میں کہا، ” ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نے اپنی زندگی سے سکھایا کہ قومی مفاد سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہوتا۔ کشمیر ہو یا بنگال، ہم ڈاکٹر مکھرجی کے ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لیے ان کی بے پناہ شراکت کے لیے ہمیشہ ان کے مقروض رہیں گے۔ انہوں نے کہا، “مکھرجی نے پہلی صنعتی پالیسی کی بنیاد رکھ کر ہندوستان کی ترقی کی راہ ہموار کی۔ ڈاکٹر مکھرجی کی قومی لگن اور دور اندیشی ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتی رہے گی۔

 

1901 میں اس وقت کے کلکتہ (کولکتہ) میں پیدا ہوئے مکھرجی آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تجارت اور صنعت تھے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کے خلاف ملک گیر مہم چلائی کی تھی۔ انہوں نے ہی کشمیر کے تعلق سے نعرہ دیا تھا کہ ” نہیں چلے گا ایک ملک میں دو آئین دو سربراہ دو نشان”۔ بتا دیں کہ مرکز میں لگاتار دوسری بار اقتدار میں آنے کے بعد بے جے پی حکومت نے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا۔ مکھرجی نے 21 اکتوبر 1951 کو بھارتیہ جن سنگھ کی بنیاد رکھی جو بعد میں بھارتیہ جنتا پارٹی بن گئی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

6 mins ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

20 mins ago