نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو 9 اگست 1942 کو برطانوی نوآبادیاتی حکومت کے خلاف شروع کی گئی ’بھارت چھوڑو تحریک‘ میں حصہ لینے والے مہاتما گاندھی اور تمام افراد کو خراج عقیدت پیش کی۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’بھارت چھوڑو تحریک‘ نے ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں نئی توانائی پیدا کی۔ انہوں نے لکھا، ’’ہم تاریخی بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لینے والے تمام لوگوں کو یاد کرتے ہیں۔ ان کی بہادری ہمیشہ ہر ہندوستانی کے لیے تحریک کا باعث رہے گی۔ مہاتما گاندھی جی کی قیادت سے متاثر ہوکر بھارت چھوڑو کی پکار نے ہماری آزادی کی جدوجہد میں نئی توانائی پیدا کی اور نوآبادیاتی حکومت سے آزادی حاصل کرنے کے عوام کے اٹل عزم کی عکاسی کی۔‘‘
دوسری عالمی جنگ کے دوران شروع ہوئی تحریک
’بھارت چھوڑو تحریک‘ کو ’کویٹ انڈیا موومنٹ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اسے مہاتما گاندھی اور انڈین نیشنل کانگریس نے دوسری عالمی جنگ کے دوران 9 اگست 1942 کو شروع کیا تھا۔ تحریک کا بنیادی مطالبہ ہندوستان میں برطانوی حکومت کا خاتمہ تھا۔ یہ تحریک اس لحاظ سے انتہائی اہم ثابت ہوئی کہ اس نے برطانوی حکومت کو یہ احساس دلایا کہ ہندوستان پر مزید حکمرانی جاری رکھنا ممکن نہیں ہوگا اور اسے ملک سے انخلا کے طریقوں پر غور کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
گاندھی نے ’کرو یا مرو‘ کا نعرہ دیا
تحریک کے دوران مہاتما گاندھی نے عدم تشدد کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر احتجاج کی قیادت کی اور ہندوستان سے برطانوی حکومت کے منظم انخلا کا مطالبہ کیا۔ اپنی تقاریر کے ذریعے گاندھی نے عوام کو متاثر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر وہ ہندوستانی جو آزادی چاہتا ہے اور اس کے لیے جدوجہد کرتا ہے، اسے خود اپنی رہنمائی کرنی چاہیے۔ 9 اگست 1942 کو گاندھی نے ہندوستانیوں سے ملک سے برطانوی حکومت کو نکالنے کے لیے ’کرو یا مرو‘ کا نعرہ دیا تھا۔
ممبئی کے گوالیا ٹینک سے شروع ہوئی تحریک
’بھارت چھوڑو تحریک‘ کا آغاز ممبئی کے گوالیا ٹینک سے ہوا تھا۔ اسی تاریخی واقعے کی یاد میں ہر سال 9 اگست کو ’اگست کرانتی ڈے‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ تحریک کے دوران کئی مجاہدینِ آزادی کو برطانوی حکومت کے جبر اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بڑی تعداد میں لوگوں کو قید کیا گیا، تاہم آزادی کی جدوجہد جاری رہی اور بالآخر ہندوستان نے 1947 میں برطانوی حکومت سے آزادی حاصل کرلی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اتر پردیش اے ٹی ایس نے انکت شنکھوار کو گرفتار کیا، لیپ ٹاپ سے تقریباً…
اتر پردیش کے گنگوہ علاقے کے گاؤں گجران میں واقع مسجد پر آسمانی بجلی گرنے…
20 ہزار اسکول بند کیے گئے، جبکہ 20 ہزار سے زیادہ شراب کی دکانیں کھولی…
گجرات کے جام نگر میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد بتا رہے ہیں…
سردیوں میں بڑھتی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے حکومت نے یکم نومبر سے دہلی…
نئی دہلی، 29 اکتوبر 2026: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شدید سمندری طوفان ’ارنب‘…