قومی

PM Modi pays tribute on Jawaharlal Nehru’s birth anniversary: پنڈت جواہر لعل نہرو کے یوم پیدائش پر پی ایم مودی نے پیش کیا خراج عقیدت، راجناتھ سنگھ ، شیوراج سنگھ چوہان سمیت ان لیڈروں نے بھی کیا یاد

نئی دہلی : ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی لیڈروں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر لیڈروں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے پنڈت نہرو کی خدمات کو یاد کیا اور یوم اطفال کے موقع پر بچوں کو مبارکباد بھی دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

دفاعی وزیر راجناتھ سنگھ نے بھی پنڈت نہرو کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے لکھا کہ پنڈت جواہر لعل نہرو کے یوم پیدائش پر میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ہندوستان کی آزادی کی تحریک میں ان کی خدمات اور آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم کی حیثیت سے ان کی قیادت نے ملک کے ابتدائی برسوں پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہندوستان کے سابق وزیر اعظم آنجہانی جواہر لعل نہرو کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔دہلی حکومت کے وزیر آشیش سود نے بھی پنڈت نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر، تعلیم اور جدید ہندوستان کی ترقی میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یوم اطفال پر بچوں کو دی مبارکباد

پنڈت نہرو کے یوم پیدائش کے ساتھ ہی ملک بھر میں یوم اطفال بھی منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اڈیشہ کے گورنر برج موہن رام نے بچوں سے پنڈت نہرو کی محبت اور ان کے روشن مستقبل کے تصور کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں اور نوجوان ذہنوں کو بہتر بنانے کا ان کا نظریہ ہر بچے کے لیے اچھا مستقبل تیار کرنے کی تحریک دیتا ہے۔ انہوں نے یوم اطفال کی مبارکباد بھی پیش کی۔آندھرا پردیش کے گورنر سید عبدالناصر نے بھی یوم اطفال کے موقع پر ریاست کے بچوں کو مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے بچوں کو ملک کی امید اور مستقبل قرار دیا۔

پون کلیان نے بھی بچوں کو دی مبارکباد

آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان نے بھی بچوں کو یوم اطفال کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آج کسی بچے کا دیکھا ہوا خواب کل ملک کی طاقت بن سکتا ہے۔ ہر بچے میں بڑی صلاحیت، تخلیقی سوچ اور بہتر مستقبل بنانے کی قابلیت موجود ہے۔ معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کو ایسا ماحول فراہم کیا جائے، جہاں وہ بغیر کسی خوف کے خواب دیکھ سکیں، سوال پوچھ سکیں اور اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔پون کلیان نے بچوں کی تعلیم میں سرمایہ کاری، ان کے حقوق کے تحفظ اور ان کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بچے کے حالات اس کی صلاحیتوں اور امکانات کی حد طے نہیں کرنے چاہئیں۔وہیں، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نوین جندل نے بھی پنڈت جواہر لعل نہرو کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کیا اور ملک بھر کے بچوں کو یوم اطفال کی مبارکباد دی۔ انہوں نے بچوں سے اپیل کی کہ وہ مسلسل سوال پوچھتے رہیں اور نئی چیزیں جاننے کی کوشش کرتے رہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، بیشتر علاقوں میں اے کیو آئی 400 کے پار، لوگوں کو سانس لینے میں شدید پریشانی

آلودگی کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے راحت کی…

41 minutes ago

Ukraine Launches Massive Drone Attack on Russia: یوکرین کا روس پر بڑا حملہ، رات بھر میں داغے 1200 ڈرون، روس نے بھی کیا جوابی حملہ

روسی وزارت دفاع کے دعوے کے مطابق، اس کی فضائی دفاعی افواج نے یوکرین کے…

2 hours ago

Weather update today: اگلے 10 گھنٹوں میں کئی ریاستوں میں موسم بدلے گا، بارش اور تیز ہواؤں کا الرٹ، دہلی میں کیسا رہے گا موسم؟

ملک کی راجدھانی دہلی میں آج جزوی طور پر بادل چھائے رہنے اور بعض مقامات…

2 hours ago

Shantanu Sinha Biswas: کولکاتا پولیس کے سابق ڈی سی پی شانتنو سنہا بسواس پر ای ڈی کا شکنجہ، 2.78 کروڑ کی جائیدادیں اٹیچ

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ اور جبری وصولی کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے سابق…

11 hours ago