نئی دہلی: بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 157ویں جینتی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔ جمعہ کو ملک بھر میں مہاتما گاندھی کی جینتی منائی جا رہی ہے۔وزیر اعظم کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا گیا، ’’باپو کا لازوال پیغام ہمیں ایک بہتر معاشرے اور ترقی یافتہ ہندوستان کی جانب آگے بڑھنے کے لیے تحریک دیتا رہے۔‘‘وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔ اس ویڈیو میں انہوں نے کہا، ’’2 اکتوبر کی ہمارے ملک کے لیے کیا اہمیت ہے، یہ ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے۔ مہاتما گاندھی کے نظریات نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔ مہاتما گاندھی ایسی ہی شخصیت تھے اور اقتدار سے اتنا دور رہنے کے باوجود آج بھی وہ کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔‘‘
وزیر اعظم نے مزید کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ جب تک انسانیت کے ساتھ گاندھی جی کے نظریات کا بہاؤ جاری رہے گا، تب تک گاندھی جی کی تحریک اور ان کی معنویت بھی ہمارے درمیان برقرار رہے گی۔ گاندھی جی نے ہمیشہ دیسی اشیا کو اپنانے پر زور دیا اور ان میں کھادی کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل تھی۔ میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ 2 اکتوبر کو کوئی نہ کوئی کھادی کی مصنوعات ضرور خریدیں۔ فخر کے ساتھ کہیں کہ یہ دیسی ہے۔‘‘وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پرایک سنسکرت شلوک بھی شیئر کیا اور لکھا، ’’قابل احترام باپو کی پوری زندگی سچائی، عدم تشدد، ہمدردی اور خدمت کی ایسی روشن مثال ہے، جو ہر دور میں انسانیت کی رہنمائی کرتی رہے گی۔‘‘
انہوں نے جو سنسکرت شلوک شیئر کیا، وہ ہے:
अद्वेष्टा सर्वभूतानां मैत्रः करुण एव च।
निर्ममो निरहङ्कारः समदुःखसुखः क्षमी॥”
اس شلوک کا مفہوم ہے کہ جو شخص کسی بھی جاندار سے دشمنی نہیں رکھتا، سب کے تئیں دوستی اور ہمدردی کا جذبہ رکھتا ہے، جو مایا اور تکبر سے پاک ہو، خوشی اور غم میں یکساں رہے اور معاف کرنے والا ہو، وہی بہترین سادھک ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے وزیر داخلہ کی صحت اور خوشحالی کے لیے…
صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کے بعد انوپریا ناگر نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا…
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کی سائبر ٹیم نے معاملے کی جانچ شروع کی۔…
ڈونالڈ ٹسک بدھ کی شام تین روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے۔ اس دورے…
زائرہ وسیم کی زندگی کا سب سے اہم موڑ 2016 میں آیا، جب انہیں عامر…
۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں لکھا، ’’وزیر داخلہ امت شاہ کو سالگرہ…