قومی

PM Modi Paid Floral Tributes: وزیر اعظم مودی نے ’یانگی ازبکستان پارک‘ میں پیش کیا گل ہائے عقیدت، کہا- یہ ازبکستان کی شاندار تاریخ کا ہے اعزاز

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو تاشقند میں واقع یانگی ازبکستان پارک کا دورہ کیا اور وہاں پھولوں کی چادر چڑھا کر ازبکستان کی شاندار تاریخ، ثقافتی ورثے اور قومی جذبے کو خراجِ احترام پیش کیا۔ اس موقع پر ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

بھارت اور ازبکستان کی دوستی کا ذکر

بھارت کی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وزیر اعظم مودی نے یانگی ازبکستان پارک میں گل ہائے عقیدت پیش کیا اور ازبکستان کی شاندار تاریخ، ورثے اور قومی جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزارت نے کہا کہ اس موقع نے بھارت اور ازبکستان کے درمیان گہری اور طویل عرصے سے چلی آرہی دوستی کو بھی اجاگر کیا۔ اس دوران وزیر اعظم مودی اور صدر مرزیایوف نے پارک میں ازبک ثقافت اور تاریخ کی عکاسی کرنے والے فن پاروں اور دیگر نوادرات کا بھی مشاہدہ کیا۔

ہوائی اڈے پر صدر مرزیایوف نے کیا استقبال

اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے وسطی ایشیائی ملک کے اپنے دو روزہ سرکاری دورے کا آغاز کیا۔ تاشقند پہنچنے پر صدر شوکت مرزیایوف خود ہوائی اڈے پر ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ گزشتہ 12 برسوں کے دوران بھارت اور ازبکستان کے درمیان تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کے تناظر میں اس استقبال کو خاص اہمیت دی جارہی ہے۔ تاشقند پہنچنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے ایکس پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے صدر مرزیایوف کا گرمجوشی سے استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ازبکستان کا یہ ان کا چوتھا دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کی گہرائی اور بڑھتی ہوئی رفتار کی عکاسی کرتا ہے۔

’ترقی یافتہ بھارت 2047‘ اور ’یانگی ازبکستان 2030‘ پر توجہ

اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم مودی صدر مرزیایوف کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ ان مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری، ڈیجیٹل رابطے، دفاع اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ وزیر اعظم مودی نے دورے سے قبل کہا تھا کہ حالیہ برسوں میں بھارت اور ازبکستان کی اسٹریٹجک شراکت داری میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے صدر مرزیایوف کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے کی خواہش ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کا مشترکہ وژن ’ترقی یافتہ بھارت 2047‘ اور ’یانگی ازبکستان‘ کی تعمیر ہے، جسے آگے بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

2 hours ago

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

4 hours ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

5 hours ago