وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو بہار کے مدھوبنی میں جموں و کشمیر کے پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے مہلوکین کے اعزاز میں کچھ دیر کے لیے خاموشی اختیار کی۔ قومی پنچایتی راج دن کے موقع پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے عوام سے کہا کہ وہ بھی ان کے ساتھ دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو خراج پیش کرنے میں شامل ہوں۔
انھوں نے کہا ’’آئیے ہم سب غم کے اس لمحے میں ایک ساتھ کھڑے ہوں اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں۔ میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے چند منٹ کی خاموشی اختیار کریں جنھیں ہم نے 22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے میں کھو دیا ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے ’’اوم شانتی‘‘ کہتے ہوئے اس کا اختتام کیا۔
نتیش کمار نے بھی کیا اظہارِ تعزیت
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی سوگوار خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حملے کی مذمت کی۔ انھوں نے کہا ’’دو دن پہلے جموں و کشمیر کے پہلگام میں ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا، جس میں کئی لوگوں کی جانیں گئیں۔ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں، اور ہم ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف کھڑی ہے اور میں اس کے لیے پی ایم مودی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘
واضح رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں مرکزی حکومت نے قومی سلامتی اور اس کے بعد کے اقدامات پر غور کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں شام 6 بجے کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اس میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ قبل ازیں سکریٹری خارجہ وکرم مسری نےسی سی ایس میں لیے گئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان کیا، جو کہ درج ذیل ہیں:
۔ 1960 کے سندھ آبی معاہدے کو فوری طور پر معطل کیا جائے
۔ اٹاری چیک پوسٹ کو فوری طور پر بند کیا جائے
۔ پاکستانی شہریوں کے لیے سارک ویزا استثنیٰ کے استحقاق کی معطلی
۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تمام دفاعی، ملٹری، بحری اور فضائی مشیروں کو ایک ہفتے کے اندر ہندوستان چھوڑنے کے لیے کہا گیا
۔ اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن سے ہندوستانی دفاع، بحریہ اور فضائی مشیروں کی واپسی اور ان عہدوں کو باضابطہ طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
ہندوستان کی ثابت شدہ ٹیکنالوجی اب دنیا تک پہنچنے کے لیے تیار، ترقی یافتہ ممالک…
دہلی میں مظاہروں کے بعد زیر بحث آنے والی قانونی اصطلاحات کو سمجھیں، نئے فوجداری…
پرشانت بھوشن کے اقتدار کی تبدیلی سے متعلق بیان پر وجیتا دہیا نے کہا، ’’انہوں…
منیشا کوئرالا نے خواتین سمیت سبھی لوگوں سے صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی اپیل…
ڈاکٹر شالنی علی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو خواتین کے ریزرویشن اور حد بندی…
ایچ ڈی ایف سی بینک کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کائیزاد بھروچا 31 دسمبر 2026 کو…