قومی

PM Modi Mourns Solapur Tragedy: مہاراشٹر کےسولاپوردلخراش حادثہ پرصدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم مودی نے گہرے رنج و غم کا کیا اظہار، متاثرہ خاندانوں کے لیے کیا امداد کا اعلان

نئی دہلی :مہاراشٹر کے ضلع سولاپور میں پیش آنے والےدلخراش  جیپ حادثے پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اس حادثے میں ایک جیپ کے کنویں میں گر جانے سے آٹھ افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ صدر مرمو نے اس واقعے کو “انتہائی افسوسناک” قرار دیتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے پرارتھنا کی۔راشٹرپتی بھون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مہاراشٹر کے سولاپور ضلع میں ایک گاڑی کے حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیاع نہایت دردناک ہے۔ صدر جمہوریہ نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ(پی ایم این آر ایف) سے متاثرین کے اہل خانہ کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حادثے میں جان گنوانے والے ہر فرد کے اہل خانہ کو دو لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی، جبکہ زخمیوں کو پچاس ہزار روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔وزیر اعظم مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ سولاپور دیہی علاقے میں پیش آنے والے اس المناک حادثے سے وہ انتہائی غمزدہ ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے پرارتھناکی۔

یہ افسوسناک حادثہ اتوار کے روز سولاپور کے مالشیراس تعلقہ کے تندلواڑی گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک جیپ بے قابو ہو کر ایک کھیت میں موجود کنویں میں جا گری۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت اندوبائی دشرتھ باوچے، پوجا امول ساتورے، پوجا بالاجی باوچے، اشونی سندیپ باوچے، سنسکار سندیپ باوچے، سنسکرتی سندیپ باوچے، آرو امول ستورے اور سمرتھ بالاجی باوچے کے طور پر کی گئی ہے۔مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے بھی اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تندلواڑی میں پیش آنے والا یہ واقعہ نہایت دردناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

فڑنویس نے بتایا کہ خوش قسمتی سے سات افراد کو بروقت ریسکیو کر لیا گیا، جن کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے تھے اور ریاستی حکومت مسلسل مقامی انتظامیہ کے رابطے میں ہے۔وزیر اعلیٰ نے مزید اعلان کیا کہ ریاستی حکومت حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے ورثا کو پانچ لاکھ روپے فی کس مالی امداد فراہم کرے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جائیں گی اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Shares Sanskrit Subhashit: وزیر اعظم نریندر مودی نے خصوصی سنسکرت سبھاشیت شیئر کیا، خود انحصاری اور خدمت کا دیا پیغام

وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کیے گئے اس سنسکرت سبھاشیت میں خود کفالت اور…

4 minutes ago

Supreme Court: گمنام شکایات پر سپریم کورٹ برہم، کہا- ایسی حرکتیں ہمیں پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کر سکتیں

چیف جسٹس سوریا کانت، جسٹس جویمالیا باگچی اور جسٹس وی موہنا کی بنچ نے کہا…

17 minutes ago

PM Modi’s 76th Birthday: پی ایم مودی کی سالگرہ پر 1.25 لاکھ دیوں سے جگمگایا کانکریا لیک فرنٹ، امت شاہ نے جلایا ’آشیرواد کا دیا‘

وزیر اعظم نریندر مودی کی 76ویں سالگرہ اور عوامی زندگی کے 25 سال مکمل ہونے…

22 minutes ago

Mamata Banerjee: انتخابی نشان چھننے کے بعد ممتا بنرجی کا پہلا ردعمل، کہا- آج جمہوری تاریخ کا سیاہ دن

ممتا بنرجی نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، انہوں نے پہلے ہی…

36 minutes ago

Surendra Koli Suicide: نٹھاری قتل معاملہ، سریندر کولی نے کی خودکشی ، ہریدوار میں چائے کی دکان پر لگایا پھندا

نٹھاری قتل معاملے سے متعلق آخری کیس میں بھی سریندر کولی کو سپریم کورٹ سے…

1 hour ago

DUSU انتخابات: NSUI جیتے یا ABVP، خلاف ورزی پر ہوگی سخت کارروائی، دہلی ہائی کورٹ کا حکم

عدالت نے کہا کہ انتخابی ضابطوں کی ان خلاف ورزیوں کے لیے اجتماعی انتخابی ہرجانہ…

2 hours ago