قومی

PM meets the Chess Olympiad winning team at his residence: وزیر اعظم مودی نے شطرنج اولمپیاڈ میں تاریخ رقم کرنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں سے کی ملاقات ، گولڈ جیتنے پر دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز شطرنج اولمپیاڈ 2024 میں تاریخ رقم کرنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے اپنی نئی دہلی کی رہائش گاہ پر ہندوستان کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے ہندوستانی نوجوانوں کے ساتھ شطرنج گیم بھی کھیلتے نظر آئے۔

ہندوستانی کھلاڑیوں کی تاریخی کارکردگی

ہندوستانی مرد اور خواتین شطرنج کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی اور 45ویں شطرنج اولمپیاڈ میں فاتح بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ شطرنج اولمپیاڈ کی 97 سالہ تاریخ میں پہلی بار بیٹوں اور بیٹیوں نے گولڈ میڈل جیتا ہے۔ مردوں کی ٹیم نے 11ویں اور آخری راؤنڈ میں سلووینیا کو 3.5-0.5 سے شکست دی اور خواتین کی ٹیم نے آذربائیجان کو اسی مارجن سے شکست دی۔

مردوں نے 21 اور خواتین نے 19 پوائنٹس حاصل کیے۔

ڈی گوکیش، ارجن اریگیسی، آر پرگنانند، ودیت گجراتی اور پی ہری کرشنا کی مردوں کی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی اور اس نے کل 22 میں سے 21 پوائنٹس حاصل کیے۔ مردوں میں امریکہ نے چاندی اور ازبکستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ ڈی ہریکا، آر ویشالی، دیویا دیشمکھ، ونتیکا اگروال اور تانیہ سچدیو کی خواتین ٹیم نے 19 پوائنٹس حاصل کیے۔ قازقستان کو چاندی اور امریکہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہندوستانی کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی بھی شاندار رہی۔ گکیش نے ٹاپ بورڈ اور ارجن نے تیسرے بورڈ پر گولڈ میڈل جیتا ہے۔ خواتین میں دیویا دیشمکھ نے تیسرے بورڈ پر گولڈ میڈل جیتا اور چوتھے بورڈ پر وینتیکا اگروال نے گولڈ میڈل جیتا ۔ اس سے قبل 2014 اور 2022 میں مردوں نے کانسی اور خواتین نے 2022 میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

1 hour ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

1 hour ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

4 hours ago