قومی

PM Modi Mann Ki Baat: آملے نے بدلی قسمت! ’من کی بات‘ میں پی ایم مودی نے کہا، پرتاپ گڑھ ’وکل فار لوکل‘ کی مثال

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ کے آملے کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ کس طرح ایک روایتی پھل خود کفیل ہندوستان اور ’ووکل فار لوکل‘ مہم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے بھی 138ویں قسط کی تقریر جاری کی ہے۔

’آملہ پرتاپ گڑھ میں نئی امکانات کا ذریعہ بن رہا ہے‘

پی ایم مودی نے کہا کہ آملہ ہم سب کے لیے ایک بہت جانا پہچانا پھل ہے۔ زیادہ تر گھروں میں اس سے تیار ہونے والے اچار اور مربے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ بہت سے لوگ آملے کا جوس پسند کرتے ہیں، جبکہ سردیوں میں چون پراش بھی ہماری روزمرہ زندگی کا اہم حصہ بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگ نسلوں سے آملے کے فوائد کے بارے میں بتاتے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہی معروف آملہ آج اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ میں نئے امکانات کا ذریعہ بن رہا ہے۔ پرتاپ گڑھ اور آملے کا رشتہ بہت پرانا ہے۔ یہاں کے کسان نسلوں سے آملے کی کاشت کر رہے ہیں۔ آملے نے پرتاپ گڑھ کو ایک مضبوط شناخت دی ہے اور اب یہی پرانی شناخت یہاں کے کسانوں اور خواتین کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔

آملے سے جڑی تقریباً 100 یونٹس کام کر رہی ہیں

وزیر اعظم نے بتایا کہ ’ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ‘ (او ڈی او پی) اسکیم کے ذریعے آملے سے وابستہ مقامی کاروباروں کو بڑا فروغ ملا ہے۔ موجودہ وقت میں پرتاپ گڑھ میں آملہ پروسیسنگ سے متعلق تقریباً 100 یونٹس کام کر رہی ہیں۔ ان یونٹس میں سیلف ہیلپ گروپس سے وابستہ خواتین اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

پی ایم مودی نے دو خواتین کے گروپس کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دیوگڑھ کاماسن گاؤں کا ساوتری پھولے سیلف ہیلپ گروپ آملے سے کینڈی، مربہ اور جوس تیار کر رہا ہے۔ او ڈی او پی کے ذریعے نئی منڈیوں تک رسائی بڑھنے سے ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح ایک دوسرے گاؤں میں سیلف ہیلپ گروپ سے وابستہ خواتین آملے کا اچار اور ہاضم پاؤڈر سمیت کئی مصنوعات تیار کر رہی ہیں۔

جدید مشینوں سے کام ہوا آسان

وزیر اعظم نے کہا کہ ان خواتین کو آملے کی پروسیسنگ کے لیے جدید مشینری فراہم کی گئی، قرض کی سہولت ملی اور مقامی تجارتی میلوں سے جڑنے کا موقع بھی ملا۔ اس کے نتیجے میں ان کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا اور وہ خود کفالت کی جانب بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے ہر علاقے میں کوئی نہ کوئی خاص پہچان ضرور ہے۔ کہیں کوئی خاص پھل ہے، کہیں روایتی فن ہے تو کہیں کوئی منفرد ہنر۔ ’ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ‘ انہی خصوصیات کو آگے بڑھانے کی ایک مہم ہے۔

چھوٹے شہروں اور مقامی مصنوعات کو عالمی منڈی تک پہنچانے پر زور

پی ایم مودی نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ کوشش یہ ہونی چاہیے کہ گاؤں اور چھوٹے شہروں کی یہ شناخت صرف مقامی بازار تک محدود نہ رہے، بلکہ ملک کے دوسرے حصوں اور دنیا کی منڈیوں تک بھی پہنچے۔انہوں نے کہا کہ اس سے ’وکل فار لوکل‘ مہم کو بھی تقویت ملتی ہے اور ملک کو خود کفیل بنانے کی ترغیب بھی ملتی ہے۔ وزیر اعظم نے آخر میں کہا کہ آنے والے تہواروں کے دوران بھی ہمیں ’وکل فار لوکل‘ کے منتر کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

9 minutes ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

41 minutes ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

44 minutes ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

1 hour ago

Ranji Trophy: نیوزی لینڈ روانہ ہونے سے پہلے رنجی ٹرافی میں حصہ لیں گے شبھمن گل، چھتیس گڑھ کے خلاف کھیلیں گے

شبھمن گل کو آخری وقت میں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ادے سہارن…

2 hours ago