وزیر اعظم نریندر مودی نے ‘من کی بات’ پروگرام کے 131ویں ایپی سوڈ میں دہلی میں منعقدہ ‘انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ’ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کے ذریعے دنیا نے بھارت کی غیر معمولی صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام مصنوعی ذہانت (AI) کی طاقت کے مؤثر استعمال کی سمت ایک بڑا سنگِ میل ثابت ہوا۔
عالمی لیڈروں سے ملاقات
وزیر اعظم نریندر مودی نے بتایا کہ سمٹ کے دوران انہیں کئی ممالک کے لیڈروں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات کا موقع ملا۔ انہوں نے عالمی لیڈروں کو نمائش کے ذریعے بھارت کی اے آئی کامیابیوں اور تکنیکی ترقی سے روشناس کرایا۔
امول کا اے آئی پروڈکٹ
وزیر اعظم نے کہا کہ سمٹ میں دو خاص پروڈکٹس نے سب کی توجہ حاصل کی۔ پہلا امول کا اسٹال تھا، جہاں دکھایا گیا کہ مصنوعی ذہانت کس طرح مویشیوں کے علاج میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ کسان اے آئی اسسٹنٹ کی مدد سے اپنی ڈیری اور جانوروں سے متعلق مکمل ریکارڈ بھی آسانی سے سنبھال رہے ہیں۔
ثقافت سے جڑا اے آئی اختراع
دوسرا اہم پروڈکٹ بھارتی ثقافت سے متعلق تھا، جس میں بتایا گیا کہ اے آئی کی مدد سے قدیم گرنتھوں اور مخطوطات کو محفوظ کیا جا رہا ہے اور نئی نسل کے مطابق پیش کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ نمائش میں سشروت سنہتا کو ڈسپلے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے میں مخطوطات کی تصویری معیار کو بہتر بنایا گیا اور بعد ازاں انہیں مشین کے ذریعے پڑھے جانے کے قابل متن میں تبدیل کیا گیا۔
میڈ اِن انڈیا- اے آئی ماڈلز
وزیر اعظم نے کہا کہ اس سمٹ کے دوران بھارت نے تین ‘میڈ اِن انڈیا’ اے آئی ماڈلز بھی لانچ کیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ اب تک کا سب سے بڑا اے آئی سمٹ ثابت ہوا اور نوجوانوں کا جوش و خروش قابلِ دید تھا۔ ان کے مطابق اس تقریب نے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے میدان میں بھارت مستقبل میں ایک بڑی عالمی طاقت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ہوگی ملاقات، تجارت، دفاع،…
توانائی کی فروخت میں 32 فیصد اضافہ، بجلی کی فراہمی سے آمدنی 8,299 کروڑ روپے…
وزیر داخلہ کا دعویٰ، 31 مارچ 2026 کو ملک نکسل ازم سے آزاد ہو گیا،…
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ تین سال سے زائد عرصے سے جاری خانہ…
بی جے پی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن نے کہا کہ جامع…
ریلائنس جیو پلیٹ فارمز کا میگا آئی پی او سرمایہ کاروں کے لیے کھلا، بڑے…