قومی

PM links Shaiva philosophy to Chandrayaan-3: وزیراعظم نریندر مودی نے آدی تھرووتھری تہوار پر چندریان-3 کی کامیابی کو شیو فلسفہ سے جوڑا

اریالور (تمل ناڈو) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستانی ورثہ اور شیو فلسفہ کا اثر اب ملک کی جغرافیائی حدود تک محدود نہیں رہا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جب ہندوستان نے چاند کے جنوبی قطب پر کامیاب لینڈنگ کی، تو اس مقام کو شیو-شکتی نام دیا گیا، جو اب عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔ یہ بات وزیراعظم نے گنگائکونڈا چولاپورم مندر میں راجندر چولا اول کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ ’آدی تھرووتھری‘ تہوار کی اختتامی تقریب میں کہی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کی شیو روایت نے ہماری ثقافتی شناخت کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ چولا حکمران اس ثقافتی ترقی کے اہم معمار تھے، اور تمل ناڈو آج بھی اس متحرک شیو ورثے کا مرکز ہے۔

شیو بھکتی تحریک اور نٹراج کا فلسفہ

وزیراعظم نے نائنمار سنتوں کی عقیدت بھری شاعری، تمل ادبی خدمات، اور آدھینم روایات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ ان روحانی روایتوں نے ہندوستان کی سماجی اور روحانی بیداری کو نئی سمت دی۔ انہوں نے چدمبرم نٹراج مندر کے دکشتروں سے اپنی حالیہ ملاقات کا بھی ذکر کیا، جنہوں نے ان کے لیے مندر کی مقدس نذر پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ نٹراج کا رقص (آنند تانڈو) ہندوستانی فلسفے اور سائنسی نظریات کی علامت ہے۔ یہی نٹراج کی مورتی دہلی کے بھارت منڈپم میں بھی آراستہ ہے، جہاں 2023 کے G-20 اجلاس کے دوران دنیا کے رہنما جمع ہوئے تھے۔

انبے شیوم: محبت ہی شیو ہے

عالمی بحرانوں جیسے تشدد، ماحولیاتی مسائل اور عدم استحکام کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ شیو فلسفہ ان مسائل کا حل پیش کر سکتا ہے۔ انہوں نے سنت ترو مُلر کی تعلیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انبے شیوم یعنی محبت ہی شیو ہے— اگر دنیا اس پیغام کو اپنائے تو کئی مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک دنیا، ایک خاندان، ایک مستقبل کا نعرہ اسی فلسفے کی عالمی شکل ہے۔

وراثت کے تحفظ کی کوششیں

وزیر اعظم نے کہا کہ جدید ہندوستان کو اپنے شاندار ماضی پر فخر ہے۔ ’’ہم ترقی بھی چاہتے ہیں اور وراثت کا تحفظ بھی۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ 2014 کے بعد سے 600 سے زائد قدیم نوادرات کو دنیا کے مختلف ممالک سے واپس لایا گیا ہے، جن میں سے 36 نوادرات تمل ناڈو سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں نٹراج، لنگودبھور، دکشنامورتی، اردھناریشور، نندیشور، اوما پارمیشوری، پاروتی، اور سمبندر کی قیمتی مورتیوں کو دوبارہ تمل دھرتی پر نصب کیا گیا ہے۔

راجندر چولا کی 1000 ویں جینتی، یادگاری سکہ جاری

اس موقع پر وزیر اعظم نے راجندر چولا اول کے اعزاز میں ایک یادگاری سکہ بھی جاری کیا۔ اس سال کی تقریبات اس لیے بھی اہم ہیں کہ راجندر چولا کی بحری مہم اور گنگائکونڈا چولاپورم مندر کی تعمیر کو 1000 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ راجندر چولا اول (1014-1044 عیسوی) ہندوستان کے سب سے طاقتور حکمرانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا تک سلطنت کو وسعت دی اور اپنی مہمات کے بعد گنگائکونڈا چولاپورم کو دارالحکومت بنایا۔ یہ مندر 250 سال تک شیو پوجا اور نظم و نسق کا مرکز رہا اور آج یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔ آدی تھرووتھری تہوار تمل شیو بھکتی تحریک کا جشن ہے، جسے چولا حکمرانوں نے فروغ دیا اور 63 نائنمار سنتوں نے دوام بخشا۔ اس سال راجندر چولا کے پیدائشی ستارے تھرووتھری (اردرا) کا آغاز 23 جولائی سے ہوا، جس کی وجہ سے یہ تہوار اور بھی خاص بن گیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

3 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

4 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

4 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

4 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

5 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

5 hours ago