ہندوستان آج اپنا 79واں یوم آزادی منا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے مسلسل 12ویں مرتبہ ترنگا لہرایا ہے۔ اس کے علاوہ پی ایم مودی نے لال قلعہ سے ’’پی ایم وکست بھارت روزگار یوجنا‘‘ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ ایک ایسا موقع ہے جب وزیر اعظم ملکی ترقی اور حکومت کے کاموں کا حساب دینے کے ساتھ ساتھ مستقبل کا خاکہ بھی ملک کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ ایسے میں آئیے آپ کو اس اسکیم کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہیں۔
آج سے شروع ہو رہی ہے ’پی ایم وکست بھارت روزگار یوجنا‘
وزیر اعظم مودی نے یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ سے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کے نوجوانو! آج میں آپ کے لیے ایک خوشخبری لے کر آیا ہوں۔ آج 15 اگست ہے۔ آج سے ہی میرے ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کی اسکیم نافذ کی جا رہی ہے۔ پی ایم وکست بھارت روزگار یوجنا آج سے شروع ہو رہی ہے۔ یہ آپ کے لیے بہت اچھی خبر ہے۔ اس سکیم کے تحت پرائیویٹ سیکٹر میں پہلی ملازمت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو حکومت کی طرف سے 15000 روپے دیئے جائیں گے۔‘‘
کیا ہے پی ایم وکست بھارت روزگار یوجنا؟
مرکزی حکومت نے ملک میں افرادی قوت کو بڑھانے کے لیے پی ایم وکست بھارت روزگار یوجنا شروع کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت جو نوجوان نوکری میں شامل ہوتے ہوئے پہلی بار ای پی ایف او کے ممبر بنیں گے انھیں ان کی تنخواہ کے علاوہ حکومت کی طرف سے 15,000 روپے تک دیے جائیں گے۔ یہی نہیں کمپنیوں کو دو سال کے لیے فی ملازم رقم بھی دی جائے گی۔ اس کے لیے 99,446 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے جو اگلے 4 سال تک چلے گا۔
پی ایم وکست بھارت روزگار یوجنا کا مقصد
اس اسکیم کا مقصد ہندوستان میں خاص طور پر مینوفیکچرنگ سیکٹر میں زیادہ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔ نیز یہ اسکیم ’’میک ان انڈیا‘‘ کو فروغ دے گی، لوگوں کی مہارتوں کو بہتر بنائے گی اور انھیں سماجی تحفظ (جیسے پنشن، انشورنس) فراہم کرے گی۔ اگلے 2 سالوں میں 3.5 کروڑ نئی ملازمتیں پیدا ہونے والی ہیں۔ خاص طور پر 18-35 سال کے نوجوانوں کو نوکریوں کے لیے تیار کرنا ہوگا۔
پی ایم وکست بھارت روزگار یوجنا کے لیے درخواست
اگر آپ پی ایم وکست بھارت یوجنا سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کے لیے الگ سے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ جیسے ہی کوئی ملازم پہلی بار پی ایف اکاؤنٹ کھولے گا، وہ اس اسکیم کے لیے اہل ہو جائے گا۔ اس سے مستفید ہونے کے لیے ملازم کی مجموعی تنخواہ ایک لاکھ روپے یا اس سے کم ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے رقم صرف UAN نمبر کی بنیاد پر منتقل کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔…
سلیم انجینئر نے کہا کہ میڈیا کی ایسی رپورٹوں کو پڑھ کر بھی تشویش ہوتی…
21 جون 1950 کو ٹورنٹو میں پیدا ہونے والی اینی کارسن نے اپنے پورے ادبی…
انڈین فیسٹیول 2026: فلیپ کارٹ بگ بلین ڈیز اور ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول سیل شروع…
انڈین مسلمز فار سول رائٹس کے چیئرمین، 51 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی آف انڈین مسلمز کے…
سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ایودھیا کے دو روزہ دورے کے دوران بھاگوت کتھا…