قومی

Modi Hails Strong Participation in Har Ghar Tiranga Campaign: پی ایم مودی نے ہر گھر ترنگا مہم میں عوام کی پرجوش شرکت پر کیا خوشی کا اظہار، مزید شرکت کی درخواست کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’’ہر گھر ترنگا‘‘ مہم میں عوام کی غیرمعمولی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اسے بھارت کے لوگوں کے گہرے حب الوطنی جذبے اور قومی پرچم پر ان کے فخر کی علامت قرار دیا ہے۔ انھوں نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی تصاویر اور سیلفی اس مہم کی ویب سائٹ پر لگاتار شیئر کرتے رہیں تاکہ ملک میں یکجہتی اور قومی جذبہ مزید مضبوط ہو۔

وزارت ثقافت کی جانب سے ’’ہر گھر ترنگا‘‘ مہم میں لوگوں کی شاندار شرکت کی اطلاع پر مبنی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ ’’میں خوش ہوں کہ ’ہر گھر ترنگا‘ مہم میں پورے بھارت سے غیر معمولی شرکت ہو رہی ہے۔ یہ ہمارے لوگوں کے گہرے حب الوطنی کے جذبے اور قومی پرچم کے تئیں ان کے پائیدار فخر کو ظاہر کرتا ہے۔ براہ کرم اپنی تصاویر اور سیلفیاں harghartiranga.com پر شیئر کرتے رہیں۔‘‘

واضح رہے کہ ’’ہر گھر ترنگا‘‘ مہم پی ایم مودی نے خاص طور پر یومِ آزادی کے موقع سے شروع کی ہے۔ اس مہم کا مقصد نوجوان نسل میں حب الوطنی اور قومی شعور کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ ملک کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے مثبت کردار ادا کریں۔ اس مہم کے ذریعے عوام کو اپنی روزمرہ زندگی میں قومی اتحاد اور ترقی کے لیے اپنا تعاون دینے کی ترغیب بھی دی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں اس مہم کو بے پناہ پذیرائی ملی ہے اور مختلف عمر، طبقوں اور مذاہب کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیا، جو بھارت کی ثقافتی یکجہتی اور قومی جذبے کی گہرائی کا عکاس ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

56 minutes ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

2 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

2 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

2 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

3 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

3 hours ago