قومی

World Cheese Championship 2026: وزیراعظم مودی نے برازیل ورلڈ چیز چیمپئن شپ میں بھارت کی کامیابیوں کو سراہا، بھارتی ڈیری سیکٹر کے لیے بڑی پیش رفت

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے برازیل میں منعقدہ عالمی چیز مقابلے میں بھارت کی نمایاں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے اسے ڈیری سیکٹر کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔ برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں منعقد ہونے والے برازیلین ورلڈ چیز چیمپئن شپ میں بھارت نے پہلی بار شرکت کرتے ہوئے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بھارتی چیز سازوں نے ایک ’’سپر گولڈ‘‘، دو گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل کیے، جو عالمی سطح پر ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔

’بھارت کا ذائقہ‘ دنیا بھر میں مقبول

وزیراعظم نے اپنے ریڈیو پروگرام من کی بات کے 133ویں ایپی سوڈ میں کہا کہ بھارت میں کھانے کی روایت صرف ذائقے تک محدود نہیں بلکہ اس میں ثقافتی تنوع بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’چیز بھی ہماری روایت کا ایک دلچسپ حصہ ہے‘‘ اور بھارت میں اس کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیری سیکٹر میں ویلیو ایڈیشن کی بدولت روایتی ذائقوں کو نئی شناخت ملی ہے اور آج بھارتی چیز دنیا بھر میں اپنی جگہ بنا رہی ہے۔ وزیراعظم کے مطابق ’’بھارت کا ذائقہ اب دنیا بھر کی پلیٹوں تک پہنچ رہا ہے۔‘‘

بھارتی مصنوعات نے جیتے بڑے اعزازات

اس بین الاقوامی مقابلے میں 30 سے زائد ممالک نے شرکت کی، جہاں 350 ججز کے پینل نے مصنوعات کا جائزہ لیا۔ بھارتی آرٹیزنل ڈیری مصنوعات نے عالمی معیار کے مطابق اپنی صلاحیت ثابت کی۔ نمایاں کامیابیوں میں Eleftheria Gulmarg (Brie Style) نے ’’سپر گولڈ‘‘ میڈل حاصل کیا، جبکہ Yak Churpi-Soft اور Eleftheria Brunost کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ Eleftheria Kaali Miri نے سلور میڈل جیت کر بھارت کی موجودگی کو مزید مضبوط کیا۔ یہ کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت کا ڈیری سیکٹر تیزی سے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا رہا ہے اور مستقبل میں مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Mann Ki Baat: عام شہریوں کی کوششوں اور خدمات کو سمجھنے اور ان کا اعتراف کرنے کا سفر، ’من کی بات‘ میرے لیے تیرتھ یاترا سے کم نہیں: وزیراعظم مودی

پروگرام کے دوران وزیراعظم نے پنجاب کے مالوہ علاقے میں روایتی زرعی طریقوں کو دوبارہ…

27 minutes ago

Jaanta Raja’ In Ghaziabad: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے سمیت اہم شخصیات غازی آباد میں ’جانتا راجا‘ پروگرام ہوں گے شریک

یہ پروگرام ہریدوار کی تنظیم دویہ پریم سیوا مشن کے زیر اہتمام منعقد کیا جا…

1 hour ago

Bihar politics: اپنی پارٹی بنائیں گے اننت سنگھ، جے ڈی یو سے 6 سال کے لیے نکالے جانے کے بعد بڑا اعلان، بہار کی سیاست میں ہلچل

پورے تنازع کی شروعات قانون ساز کونسل کے انتخابات کے دوران ہوئی۔ اننت سنگھ نے…

1 hour ago