ڈبرو گڑھ: شمال مشرقی بھارت میں دفاعی انفراسٹرکچر مضبوط کرنے کے لیے بھارتی فضائیہ کو پہلی بار ہائی وے پر ایمرجنسی لینڈنگ سہولت (ای ایل ایف) حاصل ہوئی ہے۔ ڈبرو گڑھ ضلع کے موران علاقے میں نیشنل ہائی وے نمبر 2 پر تقریباً 4.2 کلومیٹر طویل یہ ایئر اسٹرپ تیار کی گئی ہے، جو فوجی اور شہری دونوں طیاروں کے لیے ایمرجنسی رن وے کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔ ہفتے کے روز اس سہولت کا افتتاح وزیراعظم مودی نے بھارتی فضائیہ کے سی-130 جے سپر ہرکولس طیارے سے لینڈنگ کرتے ہوئے کیا۔ یاد رہے کہ 16 نومبر 2021 کو وزیراعظم نے یو پی کے سلطان پور میں پوروانچل ایکسپریس وے پر بنی ایئر اسٹرپ کا افتتاح بھی اسی طیارے سے لینڈنگ کر کے کیا تھا۔
افتتاح کے دوران فضائیہ کے مختلف طیاروں نے اس ایئر اسٹرپ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم کی آمد سے قبل ایک رافیل اور ایک سوخوئی-30 طیارہ پہلے ہی لینڈنگ کر چکے تھے، جس کے بعد سی-130 جے کی لینڈنگ ہوئی۔ بعد ازاں ونگ کے دیگر فائیٹر اور ٹرانسپورٹ طیاروں کی ڈرل کا آغاز ہوا۔ سب سے پہلے سوخوئی اور پھر رافیل نے ٹیک آف کیا، اور اس کے بعد ایک اے این-32 ٹرانسپورٹ طیارہ نے لینڈنگ کی۔ فلائی پاسٹ کے دوران تین سوخوئی طیارے سب سے پہلے سٹیج کے سامنے سے گزرے، پھر دو سوخوئی اوور شوٹ کرتے ہوئے واپس آئے اور تیسرا سوخوئی لینڈنگ میں کامیاب ہوا۔ اسی طرح رافیل طیاروں نے بھی ڈرل مکمل کی۔ بعد ازاں فضائیہ کے ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر ‘دھروُ’ دو دو کے جوڑوں میں کیجولٹی ایوی کیوایشن ڈرل انجام دی۔
وزارت سڑک و شاہراہ کے مطابق، ملک بھر میں فضائیہ کے لیے ایمرجنسی لینڈنگ سہولتیں تیار کی جا رہی ہیں۔ پارلیمنٹ میں دیے گئے جواب کے مطابق، بھارتی فضائیہ نے ملک کے مختلف حصوں میں 28 ایمرجنسی لینڈنگ سہولتوں کے لیے مقامات منتخب کیے ہیں، جن میں شمال مشرقی بھارت میں 5، مغربی بنگال میں 4، راجستھان، آندھرا پردیش اور گجرات میں 3-3، تمل ناڈو، بہار، جموں و کشمیر اور ہریانہ میں 2-2، اور پنجاب و اتر پردیش میں 1-1 سہولت شامل ہے۔ یہ تمام ای ایل ایف نیو ہائی ویز پر بنائے جا رہے ہیں، جبکہ کچھ سہولتیں مکمل ہو چکی ہیں اور ان کا افتتاح بھی ہو چکا ہے۔ ریاستی حکومتیں بھی اسٹیت ہائی ویز پر ایسی سہولتیں تیار کر رہی ہیں۔
ماہرین کے مطابق، ان ہائی وے ایمرجنسی لینڈنگ اسٹرپ کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ جنگ کی صورت میں دشمن کا پہلا ہدف ایئر بیس ہوتے ہیں۔ ایسے میں متبادل لینڈنگ کی سہولتیں ضروری ہیں تاکہ طیارہ ایندھن کم ہونے یا ایئر بیس تک نہ پہنچ پانے کی صورت میں محفوظ طریقے سے اتر سکے۔ اس کے علاوہ یہ رن ویز قدرتی آفات یا ہنگامی حالات میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ڈبرو گڑھ میں بننے والی یہ ایئر اسٹرپ شمال مشرقی بھارت میں دفاعی تیاریوں میں ایک اہم قدم ہے اور ملک کی دو فرنٹ وار کی صورتحال میں فوجی تیاریوں کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
بھارت ایکسپریس اردو
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…