قومی

PM Modi meets Indian diaspora in Manila: وزیراعظم مودی نے منیلا میں ہندوستانی برادری سے کی ملاقات، ’’سیتا: دی رامائن ری وزیٹڈ‘‘ کی پیشکش کو سراہا

منیلا: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز فلپائن کے اپنے سرکاری دورے کا آغاز منیلا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہندوستانی برادری کے افراد کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے رامائن پر مبنی ایک خصوصی تھیٹر پیشکش بھی دیکھی۔ اہم علاقائی سربراہی اجلاسوں سے قبل ان سرگرمیوں نے ان کے دورے کو ثقافتی اور سماجی رنگ دیا۔ فلپائن کے دارالحکومت منیلا پہنچنے کے بعد وزیراعظم نے 23ویں آسیان-انڈیا سربراہی اجلاس اور 21ویں مشرقی ایشیا سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جمع ہونے والے ہندوستانی برادری کے پُرجوش افراد سے براہِ راست ملاقات اور گفتگو کی۔

رامائن کی پیشکش نے مشترکہ تہذیبی ورثے کو اجاگر کیا

بعد ازاں وزیر اعظم نے ’’سیتا: دی رامائن ری وزیٹڈ‘‘ کے عنوان سے تھیٹر پیشکش دیکھی۔ اسے ایلیگن شہر کی انٹیگریٹڈ پرفارمنگ آرٹس گلڈ (آئی پی اے جی) نے پیش کیا۔ اس پروگرام میں دکھایا گیا کہ قدیم ہندوستانی رزمیہ رامائن کس طرح جغرافیائی سرحدوں سے آگے بڑھ کر جنوب مشرقی ایشیا کی ثقافتی روایت کا اہم حصہ بن چکی ہے۔ اس طرح ہندوستان اور فلپائن کے مشترکہ تہذیبی ورثے کو بھی اجاگر کیا گیا۔ ہوائی اڈے پر وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے ہندوستانی برادری کے افراد نے اس موقع کو اپنے لیے فخر اور تحریک کا باعث قرار دیا اور ہندوستان کا عالمی مقام بلند کرنے کا سہرا ان کی قیادت کو دیا۔ ہندوستانی برادری کے رکن دنیش مشرا نے کہا، ’’وزیر اعظم مودی سے ملاقات کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز تھا۔ وہ ہم سب کے لیے ایک تحریک ہیں۔ وکست بھارت 2047 کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ہمیں یہ ہدف حاصل کرنا ہے۔‘‘ ایک اور رکن پنکج نے بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کے درمیان ملک کے بڑھتے ہوئے وقار کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’’ہم چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان ترقی کرے۔ صرف ان کی قیادت کی وجہ سے ہمیں جس طرح عزت اور احترام مل رہا ہے، وہ قابل ذکر ہے۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت نے ایک بڑی تبدیلی پیدا کی ہے۔‘‘ اس سے قبل منیلا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کا ثقافتی پروگرام کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔ وہ فلپائن کے تین روزہ دورے پر پہنچے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم کی آمد کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی 23ویں آسیان-انڈیا سربراہی اجلاس اور 21ویں مشرقی ایشیا سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جمہوریہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا پہنچ گئے ہیں۔ آمد پر فلپائن کے محکمہ اطلاعات و مواصلاتی ٹیکنالوجی کے سکریٹری رابرٹ جوزف ’جے‘ مونٹیس ڈی کلارو نے ان کا استقبال کیا۔ یہ دورہ ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ہند-بحرالکاہل وژن کے اہم ستون کے طور پر آسیان کے ساتھ شراکت داری کی توثیق کرتا ہے۔‘‘

17 نومبر کو علاقائی سربراہی اجلاسوں میں شرکت

دورے کے دوران وزیر اعظم 17 نومبر کو دونوں علاقائی سربراہی اجلاسوں میں شرکت کریں گے اور فلپائن کے صدر فرڈینینڈ آر مارکوس جونیئر کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ روانگی سے قبل اپنے بیان میں وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ آسیان ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کا مرکزی حصہ ہے اور ملک کے مہاساگر وژن میں بھی اسے اہم مقام حاصل ہے۔ ان کے مطابق، یہ اجلاس علاقائی تعاون، رابطے، سمندری سلامتی اور مشترکہ خوشحالی کو مضبوط بنانے کے مواقع فراہم کریں گے۔ فلپائن ’’نیویگیٹنگ دی فیوچر‘‘ کے موضوع کے تحت 49ویں آسیان سربراہی اجلاس اور اس سے متعلقہ اجلاسوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ ان اجلاسوں میں علاقائی سلامتی، سمندری تعاون اور اقتصادی شراکت داری اہم موضوعات ہوں گے۔ وزیر اعظم مودی نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان کا دورہ آسیان کے ساتھ ہندوستان کی شراکت داری کو نئی رفتار دے گا اور ایک پُرامن، خوشحال اور مستحکم ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے مشترکہ عزم کو مزید مضبوط کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Yusuf Pathan: پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا رہے حصہ یوسف پٹھان، جارحانہ بلے بازی نے دلائی خاص پہچان

بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی دھواں دھار بلے بازی سے بنائی شناخت، لیکن کارکردگی میں…

48 minutes ago

PM Modi Attends Gala Dinner: صدر مارکوس کی جانب سے عشائیے کی دعوت پر خصوصی روایتی لباس پہن کر پہنچے وزیر اعظم مودی، خاص آٹو رکشہ کی سواری بھی کی

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ روموالڈیز مارکوس جونیئر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعزاز میں…

1 hour ago

Budget 2027-28 Preparations: بجٹ 28-2027 کی تیاریاں تیز، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ماہرین اقتصادیات کے ساتھ کی پہلی پری بجٹ میٹنگ

آئندہ مرکزی بجٹ کے لیے ماہرین سے مانگی گئیں تجاویز، اقتصادی ترجیحات پر ہوئی تفصیلی…

1 hour ago