وزیر اعظم نریندر مودی نے آج لوک کلیان مارگ 7 میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ان اساتذہ سے بات چیت کی جن کو قومی اساتذہ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں نے وزیر اعظم کے ساتھ اپنا تدریسی تجربہ شیئر کیا۔ انہوں نے سیکھنےکے عمل کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے ان کے ذریعے استعمال کی جانے والی دلچسپ تکنیکوں کے بارے میں بھی گفت و شنید کی۔ انہوں نے اپنے باقاعدہ تدریسی کام کے ساتھ ان کے ذریعہ کئے جانے والے سماجی کاموں کی مثالیں بھی شیئر کیں۔ ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے تدریس کے ہنر کے تئیں ان کی لگن اور ان کے قابل ذکر جوش و جذبے ،جس کا اعتراف ایوارڈز کے ذریعے کیا گیا ہے، کی ستائش کی۔
وزیر اعظم نے قومی تعلیمی پالیسی کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا اور اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے کی اہمیت پر بات کی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اساتذہ طلباء کو مقامی لوک داستانیں مختلف زبانوں میں سکھا سکتے ہیں، تاکہ طلباء متعدد زبانیں سیکھ سکیں اور ہندوستان کی متحرک ثقافت سے بھی روشناس ہو سکیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اساتذہ ہندوستان کی رنگارنگی کی دریافت کے لئے اپنے طلباء کو تعلیمی دوروں پر لے جا سکتے ہیں، جس سے ان کے سیکھنے میں مدد ملے گی اور انہیں اپنے ملک کے بارے میں جامع انداز میں جاننے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور مقامی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔
وزیر اعظم نے تجویز پیش کی کہ ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑنا چاہیے اور اپنے بہترین طور طریقوں کا اشتراک کرنا چاہیے تاکہ ہر کوئی اس طرح کے طریقوں سے سیکھ سکے، اپنا سکے اور فائدہ اٹھا سکے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اساتذہ ملک کے لیے بہت اہم خدمات انجام دے رہے ہیں اور آج کے نوجوانوں کو وکست بھارت کے لیے تیار کرنے کی ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل ٹیچرز ایوارڈز کا مقصد ملک کے چند بہترین اساتذہ کی انوکھی شراکت کو منانا اور ان کی عزت افزائی کرنا ہے جنہوں نے اپنے عزم اور محنت سے نہ صرف تعلیمی شعبے کے معیار کو بہتر بنایا بلکہ اپنے طلباء کی زندگیوں کو بھی سنوارا۔ اس سال ایوارڈز کے لیے ملک بھر سے 82 اساتذہ کا انتخاب کیا گیا جن میں محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے ذریعے منتخب کیے گئے 50 اساتذہ، محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ذریعہ منتخب 16 اساتذہ اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے ذریعہ منتخب کئے گئے 16 اساتذہ شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…