قومی

PM Modi Inaugurates NIIJ: جیور ایئرپورٹ کے پہلے مرحلے کا وزیر اعظم مودی 28 مارچ کو کریں گے افتتاح، جانیے اس ہوائی اڈے سے کیسے بدل جائے گی دہلی این سی آر کی تصویر؟

وزیر اعظم نریندر مودی 28 مارچ کو ضلع گوتم بدھ نگر کے جیور میں ملک کے سب سے بڑے گرین فیلڈ ہوائی اڈہ منصوبے ’’نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘‘ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کریں گے۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق وزیر اعظم صبح 11:30 بجے ٹرمینل عمارت کا تفصیلی معائنہ کریں گے اور دوپہر 12 بجے فیتہ کاٹ کر اسے قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس تاریخی موقع پر وزیر اعظم ایک بڑی عوامی ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔ یہ ہوائی اڈہ دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آئی جی آئی) کے معاون کے طور پر کام کرے گا، جس سے نہ صرف این سی آر میں فضائی دباؤ کم ہوگا بلکہ مسافروں کی گنجائش میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوگا۔ اسے بھارت کے ’گلوبل ایوی ایشن ہب‘ بننے کی سمت ایک فیصلہ کن قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

جانیے جیور ایئرپورٹ کی خاصیت کیا ہے؟

نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پہلے مرحلے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کے تحت تقریباً 11,200 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ ابتدا میں اس ہوائی اڈے کی سالانہ مسافر گنجائش 1.2 کروڑ (12 ایم پی پی اے) ہوگی، جسے مستقبل میں توسیع کے بعد 7 کروڑ مسافروں تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔تکنیکی اعتبار سے یہ ایئرپورٹ دنیا کے جدید ہوائی اڈوں کو ٹکر دیتا ہے۔ یہاں 3,900 میٹر طویل رن وے بنایا گیا ہے، جو دنیا کے بڑے طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے موزوں ہے۔ اس کے علاوہ جدید انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم (ILS) اور جدید ترین ایئر فیلڈ لائٹنگ نصب کی گئی ہے، جس سے ہر موسم میں 24 گھنٹے پروازیں ممکن ہوں گی۔

تجارت اور لاجسٹکس کی نئی لائف لائن

یہ ایئرپورٹ نہ صرف مسافروں بلکہ کارگو کے شعبے میں بھی گیم چینجر ثابت ہوگا۔ یہاں ایک وسیع کارگو ایکو سسٹم تیار کیا گیا ہے، جس میں ملٹی موڈل کارگو ہب اور لاجسٹکس زون شامل ہیں۔ ابتدا میں اس کی سالانہ گنجائش 2.5 لاکھ میٹرک ٹن کارگو کی ہوگی، جسے مستقبل میں 18 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں 40 ایکڑ پر محیط ایک مخصوص ’مینٹیننس، ریپیئر اور اوورہال‘ (MRO) ہب بھی قائم کیا گیا ہے، جس سے طیاروں کی مرمت کے لیے بیرون ملک پر انحصار کم ہوگا اور ملک میں بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ثقافتی ورثہ اور زیرو ایمیشن کا امتزاج

اس ایئرپورٹ کی سب سے بڑی خاصیت اس کا منفرد ڈیزائن اور ماحولیاتی حساسیت ہے۔ اسے ’’زیرو ایمیشن‘‘ سہولت کے طور پر تیار کیا گیا ہے، جہاں توانائی کے لیے شمسی توانائی اور ماحول دوست نظام استعمال کیے جائیں گے۔ نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ڈیزائن جدید ہونے کے ساتھ بھارتی ثقافت کی جھلک بھی پیش کرتا ہے۔ اس کے ڈیزائن میں روایتی بھارتی گھاٹ اور حویلیوں کے عناصر شامل کیے گئے ہیں۔ یمنا ایکسپریس وے پر واقع یہ ایئرپورٹ سڑک، ریل اور میٹرو سے بغیر رکاوٹ منسلک ہوگا، جس سے دہلی، نوئیڈا، آگرہ اور متھرا جیسے شہروں کے مسافروں کو آمد و رفت میں غیر معمولی سہولت ملے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

LPU Student Protest: ایل پی یو میں طلبہ کا احتجاج بے قابو، پولیس کے ساتھ جھڑپ، فگواڑا-جالندھر ہائی وے جام، کئی گاڑیاں میں لگائی آگ

لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے باہر احتجاج نے اختیار کی پُرتشدد شکل، طلبہ نے نعرے بازی…

5 hours ago

Ashok Singhal Birth Centenary: اشوک سنگھل کی جنم صدی پر گونجا ’رام نام‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نوجوانوں سے کیا اپیل

بھارت منڈپم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اشوک سنگھل…

6 hours ago

Virat Kohli Century: ترواننت پورم میں ’کنگ کوہلی‘ کا طوفان! سنچری جڑ کر ویسٹ انڈیز کو کیا بے حال، ہندوستان نے 8 وکٹ سے ہرایا

 ہندوستان نے وراٹ کوہلی اور کپتان شبھمن گل کی شاندار سنچریوں کی بدولت اتوار کو…

6 hours ago

Amit Shah Congress Challenge: امت شاہ کی کانگریس کو دوٹوک للکار، کہا- بے بنیاد دعوؤں کے بجائے اعداد و شمار کے ساتھ کریں بات

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے سابق…

6 hours ago