وزیراعظم نریندر مودی آج بھارت منڈپم میں ‘انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپو 2026’ کا افتتاح کریں گے۔ یہ ایکسپو 16 سے 20 فروری تک بھارت منڈپم میں منعقد ہوگا۔ اسی مقام پر ‘انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ’ بھی منعقد کیا جائے گا۔ تقریباً 70,000 مربع میٹر سے زائد رقبے پر پھیلے اس انعقاد میں 10 الگ الگ ایرینا قائم کیے گئے ہیں۔ اس میں دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں، اسٹارٹ اپس، تعلیمی ادارے، تحقیقی مراکز، مرکزی حکومت کی وزارتیں، ریاستی حکومتیں اور کئی بین الاقوامی شراکت دار حصہ لیں گے۔
ایکسپو میں 13 ممالک کے خصوصی پویلین
اس پروگرام میں 13 ممالک کے خصوصی پویلین بھی قائم کیے جائیں گے۔ یہ پویلین مصنوعی ذہانت کے میدان میں بین الاقوامی تعاون کو اجاگر کریں گے۔ ان میں آسٹریلیا، جاپان، روس، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، سوئٹزرلینڈ، سربیا، ایسٹونیا، تاجکستان اور افریقی ممالک کے پویلین شامل ہیں۔
تین مرکزی تھیمز پر مبنی اے آئی ایکسپو
ایکسپو میں 300 سے زائد منتخب نمائشی پویلین اور لائیو ڈیمونسٹریشن پیش کیے جائیں گے۔ انہیں تین مرکزی موضوعات — پیپل، پلانیٹ اور پروگریس — کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 600 سے زیادہ ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپس بھی اس میں حصہ لیں گے۔ ان میں سے کئی اسٹارٹ اپ ایسے حل تیار کر رہے ہیں جنہیں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور جو پہلے ہی عملی زندگی میں نافذ کیے جا چکے ہیں۔ یہ اسٹارٹ اپ اپنے ورکنگ ماڈلز بھی پیش کریں گے۔
ڈھائی لاکھ سے زائد ماہرین کی شرکت متوقع
انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپو 2026 میں تقریباً ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد کی شرکت کی امید ہے، جن میں غیر ملکی نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ اس پروگرام کا مقصد مصنوعی ذہانت کے عالمی شعبے میں نئے تعاون اور تجارتی مواقع پیدا کرنا ہے۔اس دوران 500 سے زائد سیشنز منعقد کیے جائیں گے، جن میں 3,250 سے زیادہ وژنری مقررین اور پینل اراکین حصہ لیں گے۔ ان سیشنز میں مختلف شعبوں پر اے آئی کے بدلتے اثرات پر گفتگو ہوگی اور اس بات پر غور کیا جائے گا کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت کے فوائد ہر فرد تک کیسے پہنچائے جائیں۔ وزیراعظم کے دفتر کے بیان کے مطابق، یہ ایکسپو ملک میں اے آئی کے استعمال کا ایک بڑا مظاہرہ ہوگا، جہاں پالیسی اور عمل درآمد، اختراع اور توسیع، نیز ٹیکنالوجی اور عام شہری کے درمیان براہِ راست ربط کو نمایاں کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے قبل بی ایس پی میں بڑی سیاسی تبدیلی، مایاوتی نے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوئٹزرلینڈ کے صدر گائے پرمیلین کو بھارت کے مالا مال…
بالی ووڈ اداکار راج پال یادو کی مشکلات ایک بار پھر بڑھتی نظر آرہی ہیں۔…
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر احتجاج کے دوران واقعہ، نامعلوم…
سوئس صدر گائے پرمیلن کے دورۂ ہند کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پانچ اہم…
انڈیگو نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف)…