قومی

PM Modi attacks Tejashwi yadav: آر جے ڈی کے پوسٹر سے لالو غائب! تیجسوی یادو پر وزیراعظم مودی کا سخت حملہ؛  ’کون سا پاپ ہے‘ جسے تم چھپا رہے ہو؟

وزیراعظم نریندر مودی نے تیجسوی یادو پر سخت حملہ کرتے ہوئے انہیں جنگل راج کا شہزادہ قرار دیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے آر جے ڈی کے پوسٹروں میں لالو پرساد یادو کی چھوٹی تصویروں پر بھی طنز کیا۔ بہار کے کٹیہار میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ جو برسوں تک وزیراعلیٰ رہے، جنہوں نے بہار میں جنگل راج لایا، ان کی تصویریں آر جے ڈی اور کانگریس کے پوسٹروں سے یا تو غائب ہیں یا کسی کونے میں اتنی چھوٹی لگائی گئی ہیں کہ دوربین سے بھی نظر نہیں آتیں۔آر جے ڈی پر حملہ جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو اتنے بڑے لیڈر تھے جن کے خاندان کے تمام افراد انتخابی میدان میں ہیں، پھر یہ چھپن چھپائی کیوں ہو رہی ہے؟ باپ کا نام چھپانے میں شرم کیوں آ رہی ہے؟ آخر وہ کون سا گناہ ہے جسے آر جے ڈی کے لوگ بہار کی عوام سے چھپا رہے ہیں؟

پوسٹروں سے کانگریس تقریباً غائب – پی ایم مودی

وزیراعظم مودی نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی کے پوسٹروں سے کانگریس تقریباً غائب ہے۔ کانگریس کو صرف دکھاوے کے لیے وزیراعلیٰ کا امیدوار بنانے پر مجبور کیا گیا۔ اب کانگریس کو اس کی اوقات دکھائی جا رہی ہے۔ مودی نے کہا کہ کانگریس کے نامدار گزشتہ ہفتوں تک بہار میں بڑے بڑے دعوے کر رہے تھے، لیکن آر جے ڈی نے ان کی تصویر اور دعووں کو اپنے پوسٹروں اور منشور سے غائب کر دیا ہے۔ مودی نے مزید کہا کہ جو وعدے اور اعلانات آر جے ڈی کے لیڈر کر رہے ہیں، ان پر خود کانگریس کے لوگ یقین نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میڈیا والے کانگریس کے لیڈروں سے منشور پر سوال پوچھتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ اس بارے میں ’جنگل راج کے یووراج‘ سے پوچھو۔‘‘

’طویل عرصہ سے شدید جھگڑا چل رہا ہے‘

 وزیراعظم مودی نے ایک اور مثال دیتے ہوئے کہا کہ آر جے ڈی اور کانگریس کے درمیان طویل عرصے سے شدید جھگڑا چل رہا ہے۔ کانگریس کے نامدار نے چھٹھ مہاپرب کو ڈرامہ کہا تاکہ بہار کے لوگ آر جے ڈی پر غصہ اتاریں اور اسے شکست دیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

5 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

5 hours ago