وزیرِ اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن کو نائب صدر کے امیدوار نامزد کیے جانے پر انھیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ یہ اجلاس پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ میں منعقد ہوا، جہاں متعدد مرکزی وزراء اور اراکینِ پارلیمنٹ بھی شریک ہوئے۔ سی پی رادھا کرشنن کے وہاں پہنچنے پر پیوش گوئل اور دیگر سینئر لیڈران نے ان کا استقبال کیا۔ اجلاس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزراء جتیندر سنگھ، کرن رجیجو، ارجن رام میگھوال، ایل مرگن اور اراکینِ پارلیمان سمبت پاترا بھی شریک تھے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز این ڈی اے نے فلور لیڈروں کے ساتھ ایک تعارفی ملاقات کی جس میں رادھا کرشنن کو رسمی طور پر امیدوار قرار دیا گیا۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تمام سیاسی جماعتیں رادھا کرشنن کی حمایت کریں گی۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں فخر ہے کہ سی پی رادھا کرشنن جیسی شخصیت کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ تمام اتحادی لیڈران نے وزیرِ اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔‘‘ اطلاعات کے مطابق رادھا کرشنن 20 اگست کو صبح 11 بجے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے۔ تقریباً 160 ارکان ان کے ہمراہ ہوں گے جن میں 20 تجویز کنندگان اور 20 تائید کنندگان شامل ہیں۔
کمیشن کے مطابق نائب صدر کے انتخاب 9 ستمبر کو منعقد ہوں گے۔ رادھا کرشنن کی انتخابی مہم کے منیجر راجناتھ سنگھ ہوں گے جبکہ کرن رجیجو انتخابی ایجنٹ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ رادھا کرشنن اس سے قبل جھارکھنڈ اور تلنگانہ کے گورنر اور رکنِ پارلیمان رہ چکے ہیں۔ وزیرِ اعظم مودی نے ان کی ’’عوامی خدمات، عاجزی اور فہم‘‘ کی تعریف کرتے ہوئے انھیں تمل ناڈو میں بی جے پی کے زمینی کام کا ستون قرار دیا۔ دریں اثنا بی جے پی صدر جے پی نڈا نے اپوزیشن لیڈروں سے رابطے شروع کر دیے ہیں تاکہ رادھا کرشنن کو بلامقابلہ منتخب کروایا جا سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو
کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے 16 اکتوبر کو دہلی کے کناٹ پلیس…
یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…
اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…
اے سی پی وویک بھگت کی شکایت پر کارروائی، ذات سے متعلق مبینہ توہین آمیز…
ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں موقع نہ ملنے کے درمیان 15…
ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کی مشکلات ایک بار پھر بڑھتی نظر آ…