Categories: قومی

India’s Digital Public Infrastructure:وزیراعظم مودی کی نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما سے ملاقات، بھارت کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر پر تبادلۂ خیال

وزیر اعظم نریندر مودی نے نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما سے ملاقات کی، جو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی مالیاتی صحت (Financial Health) کی خصوصی وکیل بھی ہیں۔ ملاقات کے دوران بھارت کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (DPI) کے ذریعے مالیاتی خدمات کو عام لوگوں تک زیادہ آسان اور کم لاگت میں پہنچانے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ انہیں ملکہ میکسیما سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر پر مبنی انقلاب نے مالیاتی خدمات کو زیادہ قابلِ رسائی اور کم خرچ بنایا ہے، جس سے عوام کی زندگی میں آسانی آئی ہے اور بڑے پیمانے پر لوگوں کو بااختیار بنانے میں مدد ملی ہے۔

بھارت اپنا تجربہ دنیا کے ساتھ بانٹنے کے لیے تیار

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت دنیا بھر کے شراکت دار ممالک کے ساتھ اپنے تجربات کا اشتراک کرنے کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ دیگر ممالک بھی مالی شمولیت اور ڈیجیٹل سہولیات کے میدان میں بھارت کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے ملکہ میکسیما کو مالی شمولیت کے فروغ کے لیے عالمی سطح پر ایک مضبوط آواز قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔

ملکہ میکسیما نے کی بھارت کی ڈیجیٹل کامیابیوں کی تعریف

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی خصوصی وکیل کی حیثیت سے اپنے تین روزہ دورۂ بھارت کے دوران ملکہ میکسیما نے بھارت میں مالی شمولیت اور ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کی نمایاں پیش رفت کی تعریف کی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بار پھر بھارت آ کر خوش ہیں اور کئی برسوں سے مالی شمولیت کے شعبے میں بھارت کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق اب توجہ مالیاتی صحت کو مزید بہتر بنانے پر ہے، جو نہایت اہم ہے۔ ملکہ میکسیما نے کہا کہ بھارت نے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے میدان میں شاندار کام کیا ہے، تاہم اب اصل چیلنج یہ ہے کہ ان سہولیات کو عوام کی زندگیوں میں حقیقی بہتری لانے کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے۔ فٹ بال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیدرلینڈز کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرے گی، اگرچہ اس کے لیے ابھی طویل سفر طے کرنا باقی ہے۔ بھارت، نیپال اور بھوٹان میں نیدرلینڈز کے سفارت خانے نے بھی سوشل میڈیا پر بتایا کہ ملکہ میکسیما اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی مالیاتی صحت کی خصوصی وکیل کی حیثیت سے ممبئی اور نئی دہلی کے تین روزہ دورے پر بھارت آئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

3 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

3 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

4 hours ago