قومی

PM Modi holds talks with Kazakhstan PM: وزیراعظم مودی کی قزاقستان کے وزیراعظم سے ملاقات، اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے پراتفاق

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو اے آئی امپیکٹ سمٹ کے موقع پر قزاقستان کے وزیراعظم اولژاس بیکتینوف سے دو طرفہ بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ملاقات میں تجارت، دفاع و سلامتی، رابطہ کاری، توانائی، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔

نئی دہلی آمد اور خیرمقدم

وزیراعظم اولژاس بیکتینوف جمعرات کو نئی دہلی پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیر مملکت برائے امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے کیا۔  رندھیر جیسوال نے اپنے بیان میں کہا کہ بیکتینوف کا دورہ اور ان کی انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں شرکت دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کو مزید تقویت دے گی۔ نئی دہلی میں جاری عالمی اے آئی سمٹ کے موقع پر دنیا بھر کے رہنما شریک ہو رہے ہیں۔

انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقد ہو رہی ہے۔ یہ سمٹ 16 فروری سے شروع ہو کر 20 فروری 2026 تک جاری رہے گی۔ اس عالمی اجلاس میں حکومتی پالیسی ساز، صنعت سے وابستہ ماہرین مصنوعی ذہانت، ماہرین تعلیم، ٹیکنالوجی اختراع کار اور سول سوسائٹی کے نمائندگان شریک ہیں، جہاں مصنوعی ذہانت سے متعلق عالمی مباحث کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi: وارانسی میں اروند ٹیکسٹائل فیکٹری کے افتتاح پر پی ایم مودی سے مل کر جذباتی ہوئیں خواتین ملازمین، روزگار کی نئی امید

فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین اور زیر تربیت افراد میں وزیر اعظم سے ملاقات…

29 minutes ago

PM Modi’s ‘Mann Ki Baat’: پی ایم مودی کی ’من کی بات‘ سے سماجی کاموں اور اختراعات کو ملتا ہے قومی پلیٹ فارم: نتن نبین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نبین نے اتوار کو رانچی…

34 minutes ago