قومی

PM Modi holds meeting with economists and experts: پی ایم مودی نے بجٹ 2026-27 کے لیے ماہرینِ معاشیات اور ایکسپرٹس کے ساتھ میٹنگ کی، روزگار اور شرحِ ترقی بڑھانے پر تبادہ خیال

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو عام بجٹ 2026-27 کے سلسلے میں ماہرینِ معاشیات اور مختلف شعبوں سے وابستہ ماہرین کے ساتھ تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اس میٹنگ کا مرکزِ توجہ ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانے اور ترقی کی شرح میں اضافہ کرنا رہا۔ وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن یکم فروری کو پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کریں گی۔

اس میٹنگ میں نیتی آیوگ کے سینئر افسران، ممتاز ماہرینِ معاشیات اور مختلف شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی۔ وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن بھی اجلاس میں موجود تھیں۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ ماہرینِ معاشیات اور شعبہ جاتی ماہرین کو بھارت کی معاشی صورتحال، ترقی کے خاکے اور مستقبل کے چیلنجز پر اپنی رائے پیش کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

اجلاس میں معیشت کی ترقی اور روزگار میں اضافے کے لیے مختلف شعبوں میں بجٹ میں کیے جانے والے الاٹمنٹس پر گفتگو ہوئی۔ تجاویز میں نجی سرمایہ کاری کو مزید پُرکشش بنانے کے طریقے بھی شامل تھے۔ میٹنگ میں صنعت کی ضروریات کے مطابق ملک کی افرادی قوت کی مہارتوں (اسکل ڈیولپمنٹ) کو فروغ دینے سے متعلق امور پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔

اس کے علاوہ، امریکی ٹیرف تنازعے سے پیدا ہونے والی عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر، برآمدات کو فروغ دینے اور غیر ملکی منڈیوں میں بھارت کی مسابقتی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں بلند شرحِ ترقی برقرار رکھنے اور زیادہ روزگار پیدا کرنے کے لیے شاہراہوں، بندرگاہوں، ریلوے اور بجلی کے منصوبوں جیسی بڑی بنیادی ڈھانچے کی اسکیموں میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

ترقی کو رفتار دینے، زیادہ روزگار پیدا کرنے اور خود کفیل بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے، شرکاء نے زراعت، مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای)، اسٹارٹ اپس اور دیگر شعبوں کی ترقی سے متعلق تجاویز پیش کیں۔

گفتگو کے دوران ملک میں سماجی اور معاشی شمولیت کو مزید فروغ دینے کے لیے ضروری اقدامات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی، تاکہ مساوات کے ساتھ ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

عہدیدار نے مزید بتایا کہ مالیاتی روڈ میپ، ٹیکسیشن اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی اور مختلف اخراجاتی مدات کے تحت الاٹمنٹس کے درمیان مناسب توازن قائم رکھنے، نیز مالیاتی خسارے کو کم کرنے کے اقدامات پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

JDU Expels Anant Singh Neelam Devi For 6 Years: بہار میں جے ڈی یو کی بڑی کارروائی، اننت سنگھ اور نیلم دیوی 6 سال کے لیے پارٹی سے خارج

جن سوراج کے امیدوار کی حمایت کرنا پڑا مہنگا، قانون ساز کونسل انتخابات میں کراس…

31 minutes ago

Dewas Spurious Liquor Tragedy: مدھیہ پردیش کے دیواس میں مشتبہ زہریلی شراب سے 13 اموات، چار دوستوں کی ایک ساتھ موت سے مچی سنسنی

صرف 20 دن کے اندر چاندانا اور بنجانا گاؤں میں 13 افراد کی مشتبہ حالات…

2 hours ago

INDIA Alliance Mega Rally: ایس آئی آر کے معاملے پر سنجے دت نے کھولا محاذ، یکم نومبر کو دہلی میں ’ووٹ بچاؤ، ملک بچاؤ‘ ریلی

کانگریس کے ہریانہ انچارج نے الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے اور بیلٹ پیپر کے…

3 hours ago