قومی

PM Modi’s High-Level Meeting on West Asia Crisis: مغربی ایشیا کے بحران پر وزیر اعظم مودی کی ہائی لیول میٹنگ، توانائی، کھاد اور بھارتی شہریوں کی سلامتی پر خصوصی توجہ

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کی چوتھی خصوصی میٹنگ کی صدارت کی۔ اجلاس میں مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ہندوستان کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران توانائی کی فراہمی، کھاد کی دستیابی، بھارتی شہریوں اور سمندری جہازوں پر خدمات انجام دینے والے بھارتی اہلکاروں کی سلامتی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔

پیٹرولیم مصنوعات اور کھاد کی دستیابی کا جائزہ

وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کابینہ سکریٹری نے کمیٹی کو موجودہ جغرافیائی و سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات، لکوڈ قدرتی گیس، لکوڈ پٹرولیم گیس اور کھاد کی وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لکوڈ پٹرولیم گیس کی خریداری کے ذرائع میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں متنوع بھی بنایا گیا ہے۔ مزید یہ کہ ملک کی ریفائنریاں اپنی مکمل استعداد سے بھی زیادہ صلاحیت پر کام کر رہی ہیں، جس کے باعث پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار بلا تعطل جاری ہے۔

قدرتی گیس کے رابطوں میں اضافہ، ربیع سیزن کی تیاری

اجلاس میں گھروں تک پائپ کے ذریعے قدرتی گیس کی فراہمی کے رابطوں میں اضافے کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بتایا گیا کہ ان رابطوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آئندہ ربیع سیزن کے لیے کھاد کی ضرورت کا بھی جائزہ لیا گیا اور متبادل ذرائع پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ کھاد کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ آنے دی جائے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

بھارتی سمندری اہلکاروں کی سلامتی پر زور

اجلاس میں تنازع سے متاثرہ علاقوں میں ملکی اور غیر ملکی جہازوں پر خدمات انجام دینے والے بھارتی سمندری اہلکاروں کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر اعظم مودی نے ہدایت دی کہ ایسا مؤثر نظام قائم کیا جائے جس کے ذریعے ان اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو بروقت معلومات، ہنگامی امداد اور ضروری رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

قابلِ تجدید توانائی کو فروغ دینے کی ہدایت

وزیر اعظم نے کہا کہ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کا اثر بھارتی شہریوں اور بیرونِ ملک مقیم بھارتی برادری پر نہ پڑے، اس کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔ انہوں نے توانائی کے شعبے میں خود انحصاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے شمسی توانائی اور دیگر غیر حیاتیاتی ایندھن پر مبنی قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مشترکہ نگرانی کے نظام کو برقرار رکھنے کی ہدایت

وزیر اعظم کے دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ’پوری حکومت کی مشترکہ کوشش‘ کی حکمت عملی کو جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ حالات پر مسلسل نظر رکھنے، شہریوں کے مفادات کے تحفظ اور حکومتی اقدامات پر تیز رفتار عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور مشترکہ نگرانی کا نظام برقرار رکھا جائے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Violenc in Andhra Pradesh: آندھرا پردیش میں ہنگامہ، بلدیاتی انتخابات کے نامزدگی کے دوران تشدد، ٹی ڈی پی کا وائی ایس آر کانگریس پر الزام

وائی ایس آر کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر الزام لگایا کہ آندھرا…

44 minutes ago

He treats him like his own child: اکھلیش سے ملاقات کے بعد بولیں اعظم خان کی اہلیہ، وہ انہیں اپنی اولاد کی طرح مانتے ہیں

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سوال پوچھے جانے پر تنظیم فاطمہ نے کہا…

1 hour ago

IVY Bhojpuri Music Awards 2026: بھوجپوری موسیقی کے مہاکمبھ کا آغاز! پٹنہ میں پون سنگھ سے لے کر منوج تیواری تک دکھائیں گے جلوہ

پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…

11 hours ago